سرینگر/سرینگر۔جموں شاہراہ کو جراہر ٹنل کے آس پاس تازہ برفباری کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے جمعہ کو بند کیا گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق مذکورہ شاہراہ پر برفباری کی وجہ سے پھسلن کے نتیجے میں ''احتیاط'' کے طور ٹریفک روک دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرینگر سے جموں جانے والی اکثر گاڑیوں نے شاہراہ بند ہونے سے قبل ہی جواہر ٹنل عبور کی تھی۔
مذکورہ شاہراہ پر موسم میں بہتری آنے کے بعد ہی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی جائے گی