سرینگر/جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں سنیچر کی صبح جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی شروع ہوگئی ۔
پولیس نے کہا کہ طرفین میں گولیوں کا تبادلہ آری پل نامی گاﺅں میں جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق فورسز نے آری پل گاﺅں کو محاصرے میں لیکرجونہی تلاشی آپریشن شروع کیا تو چھپے جنگجوﺅں نے فورسز پر گولیاں چلائیں جس کے بعد یہاں باضابطہ معرکہ آرائی کا آغاز ہوگیا۔
اطلاعات میں بتایا جارہا ہے کہ فورسز محاصرے میں حزب المجاہدین کے کسی مقامی کمانڈر سمیت کم سے کم تین جنگجوپھنسے ہوئے ہیں۔
دریں اثنا حکام نے ضلع پلوامہ میں انٹرنیت سروس معطل کردی ہے۔
اطلاعات میں مزید بتایا گیا ہے کہ معرکہ آرائی شروع ہوتے ہی نوجوانوں نے فورسز پر سنگباری شروع کی جس کے بعد معرکہ کے آس پاس جھڑپوں کا آغاز ہوگیا۔