سرینگر/فورسز نے سنیچر کو ترال کے شیرآباد علاقے میں ماتم زدگان پر اُس وقت آنسو گیس کے گولے داغے جب وہ ایک خاتون کو سپرد لحد کرنے کے بعد جارہے تھے۔ فورسز کی اس کارروائی میں ایک مقامی نوجوان زخمی ہوگیا۔
عینی شاہدین کے مطابق جب ماتم زدگان ایک مقامی خاتون کی آخری رسومات ادا کرنے کے بعد لوٹ رہے تھے تو ایک گاڑی میں سوار فورسز اہلکاروں نے اُن پر ٹیر گیس کے گولے داغے۔
فورسز کی اس کارراوائی میں ایک23سالہ نوجوان زخمی ہوگیا جس کو علاج کیلئے ترال اسپتال پہنچایا گیا۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ نوجوان کو شیل لگنے کے فوراً بعد وہاں مظاہرے شروع ہوئے اور مظاہرین نے فورسز اہلکاروں پر سنگباری کی۔
شیر آباد سے13کلو میٹر دور ترال کے آری پل علاقے میں جنگجوئوں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی آج صبح سے جاری ہے۔