نیویارک// اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل نے روہنگیا پناہ گزینوں کے ایک گروپ کو واپس میانمار بھیجنے کے ہندوستان کے فیصلہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایجنسی نے ہندوستان سے مذکورہ معاملہ پر وضاحت مانگی ہے کہ کس حالات کے تحت اس نے یہ فیصلہ لیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ڈپٹی ترجمان نے صحافیوں سے کہا، ’’ اقوام متحدہ (این ایچ سی آر) دفتر نے جمعہ کے روز کہا کہ اسے روہنگیا پناہ گزینوں کو ہندوستان سے واپس میانمار بھیجے جانے پر افسوس ہے، تین مہینہ کے اندر دوسری بار پناہ گزینوں کو واپس بھیجا گیا ہے۔ یو این ایچ آر سی نے روہنگیا مسلمانوں کو واپس میانمار بھیجنے پر ہندوستان سے صفائی مانگی پناہ گزین ایجنسی نے کہا کہ جمعرات کے روز واپس بھیجے گئے یہ روہنگیا خاندار ہندوستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ رجسٹر تھے۔