Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
صفحہ اول

حج2019کیلئے سرکاری کوٹا فراہم

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 7, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر//جموں کشمیر سے امسال زائد از9 ہزار عازمین سرکاری کوٹا میں حج بیت اللہ کی زیارت پر روانہ ہونگے۔حج کمیٹی آف انڈیا نے سال2019کا حج کوٹا جاری کرتے ہوئے کہا امسال ہندوستان سے سرکاری کوٹا کے تحت مجموعی طور پر ایک لاکھ 23 ہزار 400عازمین حج کا فریضہ انجام دینگے۔حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹو افسر ڈاکٹر مقصود احمد خان نے زیر نمبر HC-13/230/2018-19 !1t..3 4 محرر 4 جنوری 2019 جاری کیا جس میں کہا گیا’’ وزارت اقلیتی امور(حج شعبہ) حکومت ہند کی طرف سے ایک مکتوب زیر نمبر 7/1/2019-Haj محرر  04.01.2019 کے تحت بھارت اور سعودی عرب کے درمیان سالانہ باہمی معاہدہ برائے حج 2019 (1440ہجری) کے تحت ایک لاکھ 75 ہزار 25عازمین( ایک لاکھ 25 ہزار 25نشستیں برائے حج کمیٹی آف انڈیا اور50 ہزار نجی ٹور آپریٹروں) کا کوٹا ہندوستان کو دیا گیا۔‘‘حکم نامہ میں مزید کہا گیا کہ حج کمیٹی آف انڈیا کو فراہم شدہ کوٹا کو نئی حج پالیسی کے تحت مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کیا جائے گا۔حج کمیٹی آف انڈیا نے ملک کی مختلف ریاستوں کیلئے جوحج کوٹامقررکرکے جاری کیاہے ،اُس حساب سے آبادی کے اعتبارسے سب سے بڑی ریاست اُترپردیش کوسب سے زیادہ یعنی 30ہزار237کاحج کوٹا فراہم کیاگیاہے ۔دوسرانمبرریاست مہاراشٹر کودیاگیاجہاں کیلئے کل 11 ہزار907عازمین کاکوٹامقرر کیا گیا ہے۔ کیرلاکوتیسرابڑاحج کوٹادیاگیاہے ،اور یہاں سے امسال 11 ہزار 472 مسلمان فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے ۔حج کوٹاکے معاملے میں ملک کی واحدمسلم اکثریتی ریاست جموں وکشمیرکوچوتھامقام دیاگیاہے ،اوریہاں کیلئے 9762حج کوٹامقررکیاگیاہے ۔حج کمیٹی آف انڈیاکی جانب سے جاری کردہ حج کوٹالسٹ میں جموں وکشمیرکے مسلمانوں کی کل تعداد 85 لاکھ 67 ہزار 484ظاہرکی گئی ہے ۔امسال جموں وکشمیرمیں 22 ہزار 389 مسلمانوں بشمول مرووخواتین نے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے اپنے فارم جمع کرائے ہیں ،جن میں سے کل 9762خوش نصیب عازمین کاانتخاب عمل میں لایا جائیگا۔ ریاستی حج کمیٹی کے ذرائع نے بتایاکہ عازمین کاانتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے امسال بھی عمل میں لایاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ جنرل یاعام کوٹاکے تحت ریاست کے کل 6 ہزار 163عازمین کاانتخاب عمل میں لایاجائیگاجبکہ مختلف زمروں کے تحت مزید 3599 عازمین کاانتخاب بھی ہوگا،اوراس طرح سے حج 2019کیلئے جموں وکشمیرکے عازمین حج کی کل تعداد9762ہوجائیگی ۔ریاستی حج کمیٹی کے ذرائع نے بتایاکہ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے جمع کرائی گئیں 22ہزار389درخواستوں کی جانچ پڑتال کاعمل مکمل ہونے کے بعدقرعہ اندازی عمل میں لائی جاتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ریاستی عازمین کی تعدادمیں اضافہ بھی ہوسکتاہے کیونکہ گزشتہ برس مرکزی سرکارنے خصوصی کوٹاکے تحت جموں وکشمیر کو اضافی 2000حج نشستیں فراہم تھیں ،اورسال2018میں ریاست کے کل 10ہزار62عازمین نے فریضہ حج کی سعادت حاصل کی تھی ۔ذرائع نے بتایاکہ اسکے علاوہ مرکزی حج کمیٹی یعنی حج کمیٹی آف انڈیاکی جانب سے پرائیویٹ ٹورآپریٹرس کیلئے الگ سے حج کوٹامقررکیاجاتاہے ،اورگزشتہ برس یعنی سال2018میں ملک کے 609مستندیاتسلیم شدہ پی ٹی ائویعنی پرائیویٹ ٹورآپریٹرس کیلئے 46ہزار323حج سیٹیں مقررکی گئی تھیں ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہندوستان نے امن کی بحالی کے لئے بڑے بھائی کا رول نبھایا: الطاف کالو
تازہ ترین
جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کے بعد جموں وکشمیر کے سرحد خاموش، بازاروں میں گہماگہمی
تازہ ترین
ہندوستان جنگ نہیں چاہتا لیکن ملی ٹینسی کے بنیادی ڈھانچے پر کارروائی ضروری تھی: ڈوبھال
برصغیر
اب کشمیر معاملے کوحل کے لیے کام کروں گا: ٹرمپ
برصغیر

Related

صفحہ اول

ٹرمپ کا ٹرمپ کارڈ | ہندوپاک فوری جنگ بندی پر متفق | تیسرے ملک میں بات چیت کو آگے بڑھانے پر بھی رضا مند

May 11, 2025
صفحہ اول

زمینی، فضائی اور سمندری فوجی کارروائی بند | بات چیت کا ایک اور دور 12 مئی کو : مسری

May 11, 2025
صفحہ اول

پاکستان کی مہم جوئی کے خلاف فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: فوج

May 11, 2025
صفحہ اول

کشیدگی کا دور ختم | جنگ بندی پر اتفاق: پاکستان

May 11, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?