Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
مضامین

مسلم دشمنانہ سیاست

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 8, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
 یہ  ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ گزشتہ چار سال سے  ملک ِ عزیزمیں ہندوتود وادیوں کی فرقہ پرستی یعنی مسلم دشمنی عروج پر ہے۔ یوں تو سالہا سال سے ہر دور میں مسلم دشمنی دن بہ دن بڑھتی رہی ہے لیکن جب سے آر ایس ایس نے مودی کے نام پر اقتدار سنبھالا ہے، مسلم دشمنی میں قابل لحاظ اضافہ ہوگیا ہے۔ حال ہی میں جو واقعات ہوئے وہ اس کا ثبوت ہیں۔ 2019ء میں ہونے والے عام انتخابات کے پیش نظر بھاجپا کو اپنی کامیابی کا امکان اسی میں نظر آتا ہے کہ وہ ملک کے عوام کو مذہب کے نام پر تقسیم کرے، ان میں ایک دوسرے کے خلاف نفرت اور شکوک وشبہات پھیلائے کیونکہ بی جے پی سرکار کے پاس کوئی ایسا کارنامہ یا خدمت نہیں ہے جس کے بل پر وہ عوام سے ووٹ مانگیں ۔اسی لئے فرقہ پرستی کو فروغ دینے کیلئے زعفرانی بر گیڈ سرگرم عمل ہے۔ گائے کے تحفظ کے نام پر انسانوں کو قتل کیا جارہا ہے، رام مندر کا مسئلہ زور و شور سے اُٹھایا جارہا ہے ، طلاق ثلاثہ بل سامنے لایا گیا ہے، اور آر ایس ایس کے دیرینہ ایجنڈے کو مختلف اقساط میں نافذ کرنے کی منفی کوششیں کی جارہی ہیں۔ یہ بات محتاج وضاحت نہیں کہ آر ایس ایس ایجنڈے کو نافذ کرنا مسلم دشمنی کے فروغ کے لئے ضروری ہے کیونکہ آر ایس ایس کا ایجنڈا سر تا سرمسلم دشمنی پر مبنی ہے۔ 
حال ہی میں مسلم پرسنل لاء میں مداخلت کی سنگھی کوشش کو کامیاب بنانے کے لئے طلاق ثلاثہ کی سزا بل لوک سبھا میں عددی طاقت کی بنا پر بھاجپا نے پاس کروالیا ( دُھندلا ساامکان ہے کہ بھاجپا راجیہ سبھا میں بھاجپا بل کو کامیاب نہیں کرواسکے گی) تاہم طلاق ثلاثہ کے نام پر مسلم پرسنل لاء میں مداخلت کا آر ایس ایس کے خواب کی تعبیر شروع ہوگئی ہے گوکہ اس معاملہ میں مٹھی بھر شکم پرست ضمیر فروش مسلمانوں اور خاص طور پر نام نہاد ترقی پسند (دراصل مسلم دشمن) خواتین نے بھی بی جے پی کی اپنے طور بڑی مدد کی مگر یہ سب ضرور منہ کی کھائیں گے ۔
 گائے کے تحفظ کے نام پر اب تک صرف مسلمانوں کو نشانہ بنایا جاتا تھا لیکن اب نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ ایک ہندو پولیس انسپکٹر سبودھ سنگھ اور پولیس کے سپاہی سریش پرتاپ سنگھ کو نام نہاد گائے سیوکوں نے قتل کردیا۔ اس سے زیادہ بڑا لمیہ یہ ہے کہ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ نے اپنے پولیس افسروں کی ہلاکت سے زیادہ گائے کا ملک میں تحفظ نہ ہونے پر اظہارِ تشویش کیا۔ اسی سلسلہ میں دہلی سے قریب واقع مضافاتی شہر نوئیڈا کے ایک پارک میں مسلمانوں کو جمعہ کی نماز ادا کرنے سے نہ صرف روکنے کا حکم دیا بلکہ پارک میں نماز نہ ہو،اس کے لئے پارک میں پانی بھردیا گیا۔ اس طرح کی حرکتیں ملک کے سب سے بڑے صوبے اترپردیش کے انتظامیہ کی مسلم دشمنی کی ثبوت ہے۔ اس مسلم دشمنی کے سرپرست اعلیٰ کوئی اور نہیں یو پی کے وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ ہیں۔ اس طرح کی اشتعال انگیز حرکات و اقدامات سے وزیر اعظم نریندر مودی کا لا علم رہنا ناممکن ہے۔ ویسے بھی جب قانون شکنی اور مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے اور ان پر جان لیوا تشدد کے واقعات آر ایس ایس کے ایجنڈے پر ہی عمل درآمد ہے جس کی ذمہ داری اربابِ حل وعقد کو سونپی گئی ہے تو بھلا وزیراعظم مسلم دشمنی کے ان کارناموں سے کیسے بے خبر رہ سکتے ہیں؟ ان گھمبیر حالات کے باوجود مودی جی مسلسل خاموش بیٹھے ہیں گوکہ کسی ریاست میں نظم و نسق کو متاثر کرنے اور تشدد اور قانون شکنی کے واقعات کی وزیر اعظم پر کوئی ذمہ داری نہیں ہوتی ہے لیکن یہ سب کچھ حد سے زیادہ ہوجائے تو ان باتوں سے ملک کا وزیر اعظم بری الذمہ نہیں رہ سکتا ۔ مسلمانوں سے متعلق معاملات میں مودی کی خاموشی ان کی حکمت ِ عملی کا ایک سوچا سمجھا حصہ ہے۔ حالانکہ مسلمانوں سے متعلق مسلم دشمن مسائل (مثلاً طلاق ثلاثہ) پر مسلم خواتین سے زبانی زبانی ہمدردی جتانے کو مودی جی اپنا فرض سمجھتے ہیں تاہم ملک بھر میں خواتین کے ساتھ جو خراب سلوک ہوتا ہے اور خاص طور پر مسلم خواتین پر ہندوتودوادیوں کے مظالم (جس میں گجرات 2002) کا مودی کو کبھی احساس تک نہ ہوا۔ یہ مسلم دشمنی کے واقعات سے ملک بھر کے ہندوتود وادی بھاجپا اور مودی سے خوش تو ہوسکتے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ کیا ان کی خوشی بھاجپا کو دوبارہ برسر اقتدار لاسکتی ہے؟ 
Ph: 07997694060
Email: [email protected]
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ان کی حفاظت کرنا ہر انسان کے لئے لازمی! ان کی حفاظت کرنا ہر انسان کے لئے لازمی!
مضامین
زندگی کی چکا چوند ٹیکنالوجیکل سہولیات کی مرہون ِ منت ! انٹروپی۔ جمادات و نباتات اور انسان وحیوان کی جبلت کا حصہ
طب تحقیق اور سائنس
آپریشن سِندور کے بعد جنگ بندی کا اعلان | چند روز کے تنائو کے بعد عوام نے راحت کی سانس لی اظہار خیال
مضامین
! جنگ بندی خوش آئند،جنگ سودمند نہیں حال و احوال
مضامین

Related

مضامین

ہندوپاک کے درمیان جنگ بندی | سرحد پر اب امن کی فاختائیں اڑرہی ہیں زاویہ نگاہ

May 12, 2025
مضامین

کتاب:’’سائنسی جنگل کہانی‘‘کا مطالعہ ادب َاطفال

May 10, 2025
مضامین

بعد مرنے کے میرے گھر سے یہ سامان نکلا طنزومزاح

May 10, 2025
مضامین

مہجورؔ۔ انقلابی اور ولولہ انگیز شاعر شخصیات

May 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?