نئی دہلی // سپریم کورٹ نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا نام تبدیل کرنے کی عرضی خارج کردی ہے۔عدالت عظمیٰ میں مفاد عامہ کے تحت ایک عرضی دائر کی گئی تھی جس میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا نام تبدیل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔سوموار کو اس عرضی کی سماعت ہوئی جس کے دوران چیف جسٹس رنجن گگوئی نے عرضی خارج کرتے ہوئے عرضی گذار سے کہا’’ کیا آپ یہ چاہتے ہیں کہ ہم ایسا کریں‘‘۔