بانہال// سرینگر جموں شاہراہ پربانہال میںصرک حادثے کے دوران 2مسافر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوا۔ چپ ناری بانہال لنک روڑ پر ایک سومو گاڑی زیر نمبر JK02/0216حادثے کی شکار ہوئی ۔ اس دوران گاڑی میں سوار3مسافر بری طرح زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیاگیا۔ اس دوران بعد میں 2زخمی افراد زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھے ۔ جبکہ ڈرائیور عارف سلیم اسپتال میں زیر علاج ہے۔ پولیس نے واقعے کے حوالے سے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے۔ مہلوک کی شناخت 60سالہ محمد شفیع لون اور 70سالہ محمد شفیع بہرو کے طور پر ہوئی۔