نئی دہلی//مرکزی وزیر برائے اُمور داخلہ کرن ریجو جی نے ملک کی مختلف ریاستوں میں جنگجو مخالف آپریشنوں کے دوران نیم فوجی اہلکاروں کی ہلاکت پر تفصیلی رپورٹ میں بتایا کہ سال 2014تا 2018ریاست جموں وکشمیر سمیت ملک کے دیگر حصوں میں 316نیم فوجی اہلکار مارے گئے۔ لوگ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں مرکزی وزیر نے مارے گئے اہلکاروں سے متعلق تفصیلی خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سال 2018کے دوران 61نیم فوجی اہلکار مختلف کارروائیوں کے دوران مارے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ اس طرح سال 2017 میں 70، سال 2016 میں 71، سال 2015میں 43 جبکہ سال 2014میں 71نیم فوجی اہلکار اپنی ڈیوٹیوں کے دوران ہلاک ہوگئے۔ مرکزی وزیر نے بتایا کہ اس عرصے کے دوران جو اہلکار مارے گئے ان کا تعلق سی آر پی ایف، بی ایس ایف، سی آئی ایس ایف، ایس ایس بی، آئی ٹی بی پی اور آسام رائفلز سے تھا۔