پلوامہ//ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ غلام محمد ڈار نے ضلع افسران اور مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران ضلع میں 26جنوری کے لئے انتظامات کاجائزہ لیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ضلع میں سب سے بڑی تقریب پولیس لائینز پلوامہ میں منعقد ہوگی جبکہ تمام تحصیل ہیڈ کواٹروں میں بھی تقریبات کا انعقاد ہوگا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ جے کے پی،سی آر پی ایف،ہوم گارڈ اورسکولی بچوں کی ٹکڑیاں مارچ پاسٹ میں حصہ لیں گی۔اس دوران بتایاگیا کہ ضلع میں حالیہ 10ویںجماعت اور 12ویں جماعت کے امتحانات نیز این ای ای ٹی،آئی ٹی آئی اوردیگر مقابلہ جاتی امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلاب کی عزت افزائی کی جائے گی اور انہیں انعامات سے نوازا جائے گا۔