شوپیان// ٹھٹھرتی سردی میں جنگجو مخالف آپریشن جاری ہیں۔ جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر راشٹریہ رائفلز ،سی آر پی ایف اور پولیس نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ہف شرمال شوپیان نامی گائوںکو محاصرے میں لیا اور تلاشی آپریشن کیا۔فوج نے ان علاقوں کی طرف جانے والے تمام راستے انتہائی سختی کے ساتھ سیل کردئے۔تاہم وسیع پیمانے پر تلاشی کارروائی کے باوجود بھی علاقے میں کہیں پر بھی فورسز اور جنگجوئوں کا آمنا سامنا نہیں ہوا اور نہ کسی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔