جموں//بلدیاتی اداروں اورمیونسپل کارپوریشنوں کے نو منتخب ممبران کے لئے جے کے امپا کی طرف سے منعقدہ تربیتی پروگرام اختتام پذیر ہوا۔اس مرحلے میں کٹرہ، ریاسی، راجوری اور تھنہ منڈی کے شہری بلدیاتی اداروں کے ممبران نے شرکت کی۔جموں میں3 دسمبر سے 9 جنوری تک جاری اس تربیتی پروگرام کے دوران بلدیاتی اداروں کے400 ممبران نے11 بیچوں میں ادارے کے سدھڑا کیمپ میں بلدیاتی اداروں کے کام کاج، میونسپل ایکٹ کے مختلف گوشوں، اُن کی ذمہ داریوں اور دیگر متعلقہ امور کے بارے میں تربیت حاصل کی۔اس موقعہ پر تمام شرکاء کوتربیتی اسناد بھی دی گئیں۔کشمیر اور جموں میں منعقدہ ان تربیتی پروگراموں میں مکانات و شہری ترقی محکمہ کا اشتراک شامل تھا۔اس موقعہ پر امپا کے کئی عہدیدار اور دیگر متعلقین بھی موجود تھے۔