رام بن//میونسپل کمیٹی بٹوت کے نو منتخبہ صدر اور نائب صدر کو بدھ کے روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رام بن ڈاکٹر بشارت حسین نے حلف دلایا۔ اس سلسلہ میںمنعقدہ تقریب میں اے ڈی سی نے رویندر سنگھ کو بطور صدر میونسپل کمیٹی بٹوت اور کیول کرشن گپتا کو بطور نائب صدر میونسپل کمیٹی بٹوت کی حلف دلایا۔حلف برداری کی تقریب میںنو منتخبہ ممبران اور ایگزیکٹو افسر میونسپل کمیٹی بٹوت ، مختلف محکموں کے افسروں اور قصبہ کے معزز شہریوں نے شرکت کی۔صدر اور نائب صدر کو مبارک باد دیتے ہوئے اے ڈی سی نے انہیں ضلع انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کی بھلائی و بہبودی کی سکیموں کو لاگو کرنے کے لئے ہر ممکنہ تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کی۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میںرویندر سنگھ اور کیول کرشن نے عوام کو یقین دلایا کہ وہ بلا لحاظ تعصب لوگوں کی بھلائی کے لئے کام کریں گے۔