شوپیان+بانڈی پورہ/شاہد ٹاک+عازم جان/شوپیان میں شبانہ چھاپوں کے دوران 5نوجوانوان کو گرفتارکیا گیا،تاہم بعد میں ایک کو چھوڑ دیا گیا۔ادھر پلوامہ اور بانڈی پورہ کے کئی دیہات میں گھر گھر تلاشی کارروائیاں انجام دی گئیں۔فوج ،سی آر پی ایف اور ایس او جی شوپیان نے 9اور10 جنوری کی درمیانی رات کنجلورہ گائوں میں چھاپوں کے دوران5نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے تاہم بعد ایک نوجوان کورہا کیا گیا۔ گرفتار نوجوانوںکی شناخت محسن رشید ولد عبد الرشید لون ،فاروق احمد ولد محمد ایوب بٹ ،شوکت احمد ولد عبد الخالق ٹھوکر اور آزاد احمد لٹو شامل ہیں ۔ان نوجوانوں پر پتھربازی کا الزام ہے۔ شوپیان کے ہنڈ یو علاقے کو فورسز نے کئی گھنٹوںتک محاصرے میں لیا ۔اس دوران یہاں بھی کوئی قابل اعتراض چیز برآمد ہونے کے بعدمحاصرہ اٹھالیاگیا۔ادھر فورسز نے پلوامہ کے گوسو علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر کریک ڈائون کیا۔ 55آر آر،سی آر پی ایف اور ایس او جی نے گوسومیں ایک فارم کا محاصرہ کیا ۔تاہم تلاشی کارروائیوںکے دوران کوئی بھی قابل اعتراض چیز برآمد نہیں ہوئی۔ادھربانڈی پورہ کی ایک بستی کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی۔کلہامہ ماہی گیر بستی کا فوج اور ایس او جی نے محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی لی لیکن یہاں انہیں کچھ نہیں ملا ۔کلہامہ ماہی گیر بستی جھیل ولر کے کنارے آباد ہے ۔ 14 آر آر اور ایس او جی کو یہاں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع دی گئی تھی جو غلط ثابت ہوئی۔تاہم تلاشی کے دوران گھریلو اشیاء کوتہس نہس کرنے کے علاوہ مکینوں کو ہراساں کیا گیا۔