سی بی آئی کے وقار کو مودی حکومت نے مجروح کردیا:ممتا بنرجی

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
کلکتہ //وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی پر سی بی آئی کا سیاسی استعمال کرنے کا الزام عاید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے اپنے مفادات کیلئے جانچ ایجنسی سی بی آئی کے وقار کو مجروح کردیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سی بی آئی ڈائریکٹر آلوک ورما کی برطرفی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی مسلسل سی بی آئی کا غلط استعمال کررہی ہے اور یہ سب سیاسی فائدے کیلئے کیا گیا ہے ۔بی جے پی نے سی بی آئی کے وقار کو مکمل طور پر مجروح کردیا ہے ۔خیال رہے کہ آلوک ورما نے آج استعفیٰ دیدیا ہے ۔یو این آئی
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *