سرینگر//نارکرہ ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والے 27تعلیم یافتہ نوجوانوں کا اور ایک وفد انڈین انسٹی چیوٹ آف ہارٹیکلچر ریسرچ (IIHR) بنگلور ، ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ اور ٹرانسفر فار پروموشن آف ہارٹیکلچر کراپس کی چھ دن کے تربیتی پروگرام میں شرکت کرنے کیلئے ڈائریکٹر ایگریکلچر کشمیر سید الطاف اعجاز اندرابی نے ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ یہ پروگرام نیشنل ہارٹی کلچر بورڈ اور محکمہ زراعت کشمیر کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر ایگری کلچر نے کہا کہ ایسے پروگراموں کو منعقد کرنے کا مقصد ذہین اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو زرعی شعبہ کوصنعت کے طور پر اپنانے کیلئے راغب کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان پروگراموں کو ایسے ترتیب دیاجاتا ہے تاکہ کسانوں کو بدلتے ہوئے زرعی منظر نامہ کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی جانکاری دی جا سکے۔کسانوں کو وہاں تربیتی ادارہ میں میوہ جات و سبزیوں کی نرسریوں کو کاروباری سطح پر اُگانے کے طور طریقے ، پھولوں اور سبزیوں کے بیج اُگانے کے سائنسی طریقے ، ICAR-IIHR بایو پسٹی سائڈس اُگانے اور اس کی مارکیٹنگ ،کھمب کی پیداوار اور دیکھ بال کے علاوہ پھلوں اور سبزیوں کی قیمت بڑھانے اور پراسیسنگ کے جدید طریقے سکھائے جائیںگے۔کسان وہاں نمائشی پلاٹوں کا بھی مشاہدہ کریںگے اور اس کے علاوہ وہ سبزی فصل کو صنعتی طور بڑھاوا دینے کیلئے نیشنل ہارٹیکلچر میلے2019 کابھی دورہ کریںگے ۔اس موقعہ پر چیف ایگریکلچر آفیسر بڈگام نے کہا کہ ایسے پروگرام آئندہ بھی منعقد کئے جائیںگے اور کسانوں پر زور دیا کہ وہ سبزیوں کی پیدوار بڑھانے کیلئے جدید سائنسی طریقہ کار کو اپنائیں اور مزید اس کو ایک صنعت کے طور پر بڑھاوادینے کے طور طریقوں کو بھی سیکھیں تاکہ اُن کی معاشی حالت بہتر ہو سکے۔اس موقعہ پر محکمہ زراعت کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔