سرینگر// ایدی داس جموں کشمیر میں فٹ بال کلب بایان یوتھ کپ کے چھٹے مرحلے میں جوش و خروش سے ہنر کو ابھار رہا ہے۔11جنوری کو ڈی پی ایس سرینگر میں یہ مقابلے شروع ہوئے۔اس مقابلے میں16اسکولوں کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں اورجیت حاصل کرنے والی ٹیم کو وادی کی طرف سے اید داس فٹ بال کلب بایان یوتھ کپ میں نمائندگی کرنے کا موقعہ ملے گاجو فروری2019میں دہلی میں منعقد ہوگا۔منگل ہونے والے مقابلے میں سنتورم انسٹی چیوٹ سوپور اور بارہمولہ اسکول نے فتح حاصل کی،جس کے بعد وہ اب ملک کے دیگراسکولوں کے ساتھ مقابلہ کریں گے،تاکہ انہیں قومی سطح پر جیت حاصل کرنے کا موقعہ حاصل ہو۔ سرینگر میں پہلی مرتبہ ایدی داس فٹ بال کلب بایان یوتھ کپ منعقد ہو ا۔