Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
خطہ چناب

بانہال میں طبی سہولیات کی عدم دستیابی کیخلاف نیشنل کانفرنس کا احتجاج

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 16, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
بانہال // سب ضلع ہسپتال بانہال کے علاوہ دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات کی عدم دستیابی اور کمی کے خلاف نیشنل کانفرنس کی طرف سے بانہال میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت نیشنل کانفرنس ضلع صدر سجاد شاہین کر رہے تھے۔ پارٹی ورکروں پر مشتمل یہ احتجاجی ریلی قصبہ سے ہوتے ہوئے سب ضلع ہسپتال بانہال پہنچی جہاں ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی کمی اور غیر حاضری کے خلاف زور دار احتجاج کیا گیا۔  ہسپتال کے احاطے میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سجاد شاہین نے کہا کہ ضلع رام بن میں قائم ضلعی اور سب ضلعی ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ کھڑی ، رامسو اکڑال ،نیل ، پوگل پرستان اور مہو منگت کے درجنوں طبی مراکزعوام کے کسی کام آنے کے بجائے بیکار پڑے ہوئے ہیں اور محکمہ صحت عوام کو طبی سہولیات میسر رکھنے میں ناکام ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری طبی مراکز پر ضلع اور سب ضلعی درجوں  کے بڑے بڑے بورڈ نصب کئے گئے ہیں لیکن یہ ہسپتال بیماروں اور سڑک حادثات کے زخمیوں کیلئے محض ریفر سینٹر بن گئے ہیں اور پچھلے لمبے عرصے سے نہ مقامی سیاسی نمائندہ نے اور نہ ہی حکمرانوں اور محکمہ صحت کے حکام نے اس طرف کوئی توجہ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر واقع ایمرجنسی ہسپتال ایک ریفرل سینٹر بن گیا ہے اور یہاں دور دراز کے علاقوں سے پہنچنے والے مریضوں کو بانہال میں ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے کشمیر کے ہسپتالوں کی راہ دکھائی جاتی ہے جو غریب لوگوں کیلئے دشوار ہو جاتا ہے اور انسانی جانیں خطرے میں پڑ جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانہال حلقہ انتخاب کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی کمی اور غیر حاضری معمول بن گیا ہے اور معمولی قسم کے مریضوں کو بھی وادی کشمیر کے ہسپتالوں میں ریفر کرنا عام بات بن گیا ہے اور اس میں سدھار لانے میں ناکامی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ سب ضلع ہسپتال بانہال اور اس کے مضافاتی علاقہ جات میں قائم طبی مرکزوں میں ڈاکٹروں اور نیم طبی عملہ کی کمی پر قابو پانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے حادثات کیلئے مشہور سڑک پر واقع بانہال ہسپتال میں بلڈ بنک کے قیام اور ڈاکٹروں کی خالی پڑی اسامیوں کو پْر کرنے اور طبی عملے کو اپنے فرض کا پابند بنانے پر زور دیا ہے۔ اس موقعہ پر تحصیلدار بانہال شیخ جاوید احمد ، بلاک میڈیکل افسربانہال ڈاکٹر تنویر وہاں موجود تھے اور انہوں نے نیشنل کانفرنس کی طرف سے عوامی مشکلات کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کرائی اور اس کے بعد یہ پر امن احتجاج اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پردیگر لیڈروں کے علاوہ صوبائی صدر یوتھ نیشنل کانفرنس طارق احمد ڈار، بلاک صدر عبدالاحد شان ، سینئر لیڈر محمد افضل وانی قابل ذکر تھے۔  
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گرمائی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کل لیا جائے گا : سکینہ یتو
تازہ ترین
ٹرمپ کے ٹیرف کے سامنے مودی کا جھکنا یقینی: راہل
تازہ ترین
سری نگر پولیس نے ’یو اے پی اے ‘کے تحت 1.5 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کی
تازہ ترین
شری امرناتھ یاترا: بھگوتی نگر بیس کیمپ سے قریب 7 ہزار یاتریوں کا چوتھا قافلہ روانہ
تازہ ترین

Related

خطہ چناب

پولیس نے اندھے قتل کا معاملہ24 گھنٹوں میں حل کرلیا | شوہر نے بیوی کے ناجائز تعلقات کا بدلہ لینے کیلئے مل کر قتل کیا

July 5, 2025
خطہ چناب

کشتواڑ کے جنگلات میں تیسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری ڈرون اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے محاصرے کو مزید مضبوط کیا گیا : پولیس

July 5, 2025
تازہ ترینخطہ چناب

اے ای ای جل شکتی پرویز احمد وانی لاپتہ، گاڑی دریائے چناب کے قریب برآمد

July 4, 2025
تازہ ترینخطہ چناب

ڈوڈہ میں دلخراش سڑک حادثہ ، وی ایل ڈبلیو از جان

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?