راہل کا امیٹھی دورہ22 جنوری کو

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
امیٹھی// کانگریس صدر راہل گاندھی دو روزہ دورے پر22جنوری کو اپنے پارلیمانی حلقے امیٹھی آئیں گے ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مسٹر گاندھی دو روزہ دورے کے دوران کئی نکڑ سبھاؤں سے خطاب کریں گے ۔ اس کے علاوہ ضلع ترقیاتی نگراں کمیٹی کی میٹنگ میں حصہ لیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ مسٹر گاندھی 22 جنوری کی صبح امیٹھی پہونچیں گے اور 23 جنوری کی شام کو دہلی واپس لوٹ جائیں گے ۔  اس سے قبل مسٹر گاندھی گذشتہ چار جنوری کو دو روزہ دورے پر امیٹھی آنے والے تھے لیکن اس دن لوک سبھا میں رافیل معاملے پر بحث کی وجہ سے آخری موقع پر اس دورے کو منسوخ کردیا تھا۔یواین آئی
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *