جموں//گورنر کے مشیر کیول کمار شرما کی ہدایات پر محکمہ بجلی نے آج ایکسچینج کے ذریعے سے100 میگاواٹ اضافی بجلی خریدی ہے۔ یہ قدم وادی میں بجلی سپلائی کے نظام کو تقویت بخشنے کے لئے اُٹھایا گیا ہے تا کہ ناساز گار موسمی حالات اور سردی کے دوران لوگوں کو کسی حد تک راحت نصیب ہوسکے۔