اسلام آباد// صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے سانحہ ساہیوال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث ظالم قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ڈاکٹر عارف علوی نے سانحہ ساہیوال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ ساہیوال کا واقعہ بہت تکلیف دہ ہے۔ جن بچوں کے سامنے ان کے والدین کو شہید کردیا گیا ہو، ان کے ذہنوں پر کتنے مضراثرات مرتب ہوں گے، اس کا میں اندازہ بھی نہیں لگاسکتاہوں۔ حکومت انشااللہ ان کا خیال تو رکھے گی مگر والدین کا کوئی نعم البدل نہیں۔ ظالم قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔