مایاوتی پر بی جے پی رکن اسمبلی کا قابل اعتراض تبصرہ

Kashmir Uzma News Desk
3 Min Read
لکھنؤ// مغل سرائے سے بی جے پی ممبر اسمبلی سادھنا سنگھ کے ذریعہ بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی کے خلاف مبینہ طور سے قابل اعتراض تبصرہ کئے جانے سے اترپردیش کے سیاسی گلیاروں میں کافی غصہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔  ذرائع کے مطابق مغل سرائے کی بی جے پی ممبر اسمبلی نے سنیچر کو ایک پروگرام میں گیسٹ ہاوس واقعہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے ساتھ ایس پی کارکنوں کے ذریعہ انتہا درجے کی بدسلوکی کئے جانے کے بعد بھی وہ اس کے ساتھ اتحاد کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ بی جے پی کے لیڈروں نے ہی ان کا نام عزت و آبرو کو بچایا تھا ۔ اس بیان کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی اترپردیش کے سیاسی گلیاروں میں سخت اشتعال پیدا ہوگیا ہے ۔ چندولی میں ایک ریلی میں بی جے پی ممبراسمبلی نے کہا‘‘ جس خاتون کے بلاوز، پیٹی کوٹ، ساڑی پھٹ گئے ، وہ خاتون نا تو اقتدار کے لئے آگے آتی ہے ، اس کو پورے ملک کی خواتین معیوب سمجھتی ہیں وہ تو خواجہ سرا سے بھی زیادہ بدتر ہے کیونکہ وہ تو نا مذکر ہے اور نہ مؤنث ہے ۔ انہوں نے کہا‘‘ میں خود ایک خاتون ہوں، مایاوتی کے ساتھ جو بھی بدسلوکی کی گئی تھی وہ پورے نسوانی سماج کے لئے شرمناک ہے ۔ بی جے پی لیڈروں نے ان کی عزت بچائی تھی اور انہوں نے آرام اور اقتدار کے لئے اسے بیچ دیا۔ پورے ملک کی خواتین اس کی مذمت کرتی ہیں۔ پروگرام میں مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ کے بیٹے اور نوئیڈا سے بی جے پی ممبر اسمبلی پنکج سنگھ بھی موجود تھے ۔ بی ایس پی نے بی جے پی ممبراسمبلی کے بیان پر فوری تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بیان بازی سے بی جے پی کے ذہنیت کا اندازہ ہوتا ہے ۔ عام انتخابات میں بی ایس پی اتحاد سے بی جے پی اور اس کے لیڈر حواس باختہ ہیں اور جو منھ میں آرہا ہے بولے چلے جارہے ہیں۔بی ایس پی جنرل سکریٹری ستیش چندر مشرا نے اتوار کو کہا کہ بی جے پی رکن اسمبلی کے تبصرنے اس بات کو اجاگر کردیا ہے کہ بیجے پی کتنی کمتر درجے کی سیاست کرسکتی ہے ۔ ایس پی۔ بی ایس پی اتحاد نے بی جے پی کے ہوش اڑا دئیے ہیں ان کے لیڈر ذہبی توازن کھو چکے ہیں اب ایسے لوگوں کو بریلی اور آگرہ میں بنے اسپیشل اسپتال میں داخل کرانے کی ضرورت ہے ۔یواین آئی
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *