Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

الطاف بخاری کی تجویز پارٹی صدر کو راس نہ آئی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 21, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر//پارٹی میں اندرونی بغاوت سے نمٹنے پر گزشتہ کئی ہفتوں کے دوران پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی اورسابق پارٹی رہنمامحمدالطاف بخاری کے درمیان اختلافات اُس حد تک بڑھ گئے تھے، جہاں سے واپسی کاکوئی امکان نہ تھا،جسکااختتام سنیچر کو سابق وزیرخزانہ کے پارٹی سے اخراج پر منتج ہوا۔پارٹی کے قریبی حلقوں، جو اِن سرگرمیوں سے بخوبی واقف ہیں،کے مطابق بخاری نے محبوبہ مفتی پر واضح کیا تھا کہ وہ پیپلزڈیموکریٹک پارٹی میں موجودہ بحران کی اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے پارٹی کی صدارت چھوڑدیں۔گزشتہ ماہ پیرزادہ محمدحسین اور بشارت بخاری کو پارٹی سے نکالنے کے بعد محمدالطاف بخاری تیسرے رہنما ہیں، جنہیں پیپلزڈیموکریٹک پارٹی سے خارج کیاگیا۔گزشتہ سال ماہ جولائی میں پارٹی کے پانچ رہنما محبوبہ مفتی کیخلاف کھلے طورمیدان میں آگئے تھے اور انہوں نے پہلے ہی پارٹی سے استعفیٰ دیا ہے اور اگر اطلاعات پر یقین کیاجائے تو مزید لوگ پی ڈی پی سے دامن چھڑانے کیلئے پرتول رہے ہیں۔بخاری نے پارٹی کی حالیہ ایک میٹنگ میں بتایاکہ اگر محبوبہ مفتی گزشتہ بیس برس کے دوران پارٹی کو بنانے کاسہرااپنے سر باندھ لیتی ہیں ،تو انہیں پارٹی کو متحد رکھنے اور ممبران ،جن میں کچھ سینئر ارکان بھی شامل ہیں، کو بحران کے وقت پارٹی نہ چھوڑ دینے میں ناکامی بھی قبول کرلینی چاہیے۔ذرائع کے مطابق درحقیقت بخاری نے مطالبہ کیا تھا کہ محبوبہ مفتی کو بحیثیت وزیراعلیٰ اور پارٹی صدر کے طور ناکام ہونے کیلئے پارٹی کی صدارت چھوڑنی چاہیے اور اپنے نائب عبدالرحمن ویری کو پارٹی صدر بنانا چاہیے ۔سنیچرکو الطاف احمدبخاری کو پارٹی سے خارج کرنے کے بعد پی ڈی پی نے ایک تفصیلی پریس بیان جاری کیاجس میں اُن کے پارٹی سے اخراج کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا کہ بخاری پارٹی اورریاستی مفادات کی قیمت پر اپنے سیاسی عزائم پوراکرنا چاہتے تھے۔بخاری نے  نازک موقع پرپارٹی میں بغاوت کو ہوادے کرقیادت کی جس سے ہماری مخلوط سرکار کے ایجنڈاآف الائنس کو عملانے کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچا۔اب جبکہ الطاف بخاری نے کہاکہ وہ پارٹی کے فیصلے سے خود کوایک بڑے بوجھ سے آزاد محسوس کررہے ہیں ،انہوں نے پارٹی سے اخراج کے بارے میں بتائی گئی وجوہات کو قابل مباحثہ قرار دیا ہے ۔ایک سینئر لیڈر نے تاہم کہاکہ دسمبر تک دونوں طرف سے معاملات آہستہ سے آگے بڑھ رہے تھے ،دراصل بخاری نے پارٹی کی طرف سے حال ہی میں تین اہم پارٹیوں پی ڈی پی،نیشنل کانفرنس اور کانگریس کو ایک جگہ جمع کیا تھا تاکہ حکومت سازی مشترکہ طور کی جاسکے ۔پارٹی لیڈر کے مطابق دسمبر2018سے شروع ہوئے اختلافات جنوری19تک جاری رہے اور بالآخر بخاری کو باہر کردیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ الطاف بخاری نے 12دسمبر 2018کو منعقد ہوئی اس میٹنگ میں بھی شرکت کی جس میں مظفر حسین بیگ کو اتفاق رائے سے پارٹی کا سرپرست اعلی مقررکیا گیا تھا ۔اسی میٹنگ کے دوران محبوبہ نے کہاتھا کہ جو افراد پارٹی چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں وہ جاسکتے ہیں۔ایک اور سینئر لیڈر نے بتایا کہ الطاف بخاری نے محبوبہ مفتی کے ایک نزدیکی رشتہ دار کو پارٹی قیادت سے اپنے اختلافات کی وجوہات بتائی تھیں ۔اب تک سید الطاف بخاری نے اپنے مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ نہ تو تھرڈمیں شمولیت کے خواہاں ہیں ،نہ ہی کسی اور پارٹی میں شامل ہونگے، اسکے بجائے وہ آزاد انہ حیثیت میں اسمبلی انتخابات لڑیں گے ، اورکسی پاور پالیٹکس کا حصہ نہیں بنیں گے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کشمیر میں سیب کی پیداوار بڑھانے کے لیے کلین پلانٹ سینٹر قائم کیا جائے گا: مرکزی وزیر
تازہ ترین
ہاجن میں دریائے جہلم میں نوعمر لڑکا غرقآب، بچاؤ آپریشن جاری
تازہ ترین
سرینگر کے شیوپورہ میں نہانے کے دوران نوجوان لڑکا غرقآب
تازہ ترین
جموں و کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں : وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
تازہ ترین

Related

تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

وادی میں شدید گرمی کی لہر: ماہرینِ صحت نے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی

July 4, 2025
تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد ٹریفک کا رخ موڑا گیا، رضاکار تعینات، شدید گرمی میں عزاداروں کو راحت دینے کے لیے پانی کا چھڑکاؤ

July 4, 2025
صفحہ اول

مستحقین کی شناخت کیلئے سروے مکمل||5لاکھ لوگوں کیلئے مستقل پناہ گاہیں تصدیق کے بعد الاٹمنٹ شروع ہوگی، جموں و کشمیر کی مکمل ترقی کیلئے پرعزم:مرکزی وزیر

July 3, 2025
صفحہ اول

کوچھال چھاترو کشتواڑانکائونٹر دوسرے روز بھی تلاشیاں جاری

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?