لداخ//لداخ میں برفانی تودے میں زندہ دفن ہونے والے10میں سے 8مزدوروں کی لاشوں کو نکالا گیا ہے جبکہ باقی لاپتہ افراد کے تلاش تیسرے دن بھی بڑے پیمانے پرجاری رہی۔ ایس ڈی آر ایف ،بی آر او کے علاوہ دیگر رضا کار ٹیمیںاتوار کی صبح سے ہی برف ہٹانے میں لگی رہیں۔کھر دونگلہ ٹاپ لیہہ میں تین روز قبل پیش آئے حادثہ میں سبھی دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور اتوار کی شام تک کسی بھی زندہ مزدور کی لاش بر آمد نہیں کی جاسکی۔اتوار کو مزید ایک شخص کی لاش بر آمد کی گئی اس طرح تین دونوں میں 8لاشیں بر آمد ہوگئی ہیں۔جبکہ دیگر 2 لاپتہ افراد کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے۔