جموں//مرکزی وزیر نتن گڈگری آج پہلے بین ریاستی پل کا افتتاح کریں گے ۔ نتن گڈگری کٹھوعہ کے کیڈیاں ۔ گندیال پہنچ رہے ہیں جہاں وہ 22 جنوری کو 1.2کلو میٹر طویل پل کا افتتاح کریں گے ۔یہ پل 150کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیاگیاہے جو کٹھوعہ کو پنجاب سے ملتاہے ۔ذرائع کاکہناہے کہ اس پل سے نہ صرف بین ریاستی روابط میں آسانی ہوگی بلکہ ملحقہ جات میں سماجی و اقتصادی ترقی بھی ہوگی ۔اس پل کے افتتاح سے قبل سنیچر کو ریاستی گورنر کے ایڈوائزر کے کے شرما نے معائنہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیاتھا۔اس پل کی تعمیر سے جموں ۔کٹھوعہ۔ پٹھانکوٹ قومی شاہراہ پر ٹریفک کا دبائو کم ہوگا او رساتھ ہی بہت کم وقت میں سفر طے ہوسکے گا۔