Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

مرض میں مبتلاء طبی نظام۔۔۔ موثر علاج کی ضرورت!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 22, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
 گذشتہ دنوں کلاروس کپوارہ کی دردِ زہ میں مبتلاء ایک خاتون کی سرراہ زچگی، جس میں نوزائیدہ موقع پر ہی جاں بحق ہوا، کا واقعہ انسانیت کو شرمسار کردینے والا ایسا معاملہ ہے، جسکی کسی بھی عنوان سے کوئی جوازیت پیش نہیں کی جاسکتی اور اگر ایسا کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ ایک مجرمانہ فعل سے کم نہ ہوگا۔ مذکورہ دل دہلانے والا واقعہ اس امر کا کھلا ثبوت ہے کہ ہمارے سرکاری ہسپتالوں کا انتظامی ڈھانچہ انتہائی تیزی کے ساتھ تباہی کی جانب گامزن ہے۔ وگرنہ یہ کیسے ممکن ہوسکتا ہے کہ ایسے مریض کو ٹھیک ٹھاک قرار دیکر علاج معاملہ سے محروم رکھا جاتا۔ اگرچہ آئے روز طبی اداروں کی خستہ اور خراب صورتحال کے بارےمیں خبریں میڈیا میں آتی رہتی ہیں، مگر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ حکام کی جانب سے ایسی شکایات کو معمول کا عمل تصور کئے جانے کا رجحان سرکاری اداروں میں مضبوطی کے ساتھ پنپ چکا ہے، جسکا نتیجہ یہ ہے کہ زمینی سطح پر کام کرنے والے اہلکاروںکے اندر بھی لاپرواہی عنصر پختہ تر ہوتا جارہا ہے۔ وگرنہ اگر ایسے معاملات میں خطاکاروں کے خلاف قانون و قواعد کے مطابق کارروائی کی جاتی تو شائد ایسے واقعات پیش نہ آتے، لیکن یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ ماضی میں بھی اس سے ملتے جلتے معاملات دیکھنے کو ملتے رہے ہیں۔ خاص کر دور دراز اضلاع کے طبی اداروں میں مریضوں کو شہروں کی جانب ریفر کرنا ایک معمول بنتا جارہا ہے، جسکی وجہ سے عام لوگوں کو سخت ترین مشکلات درپیش ہیں۔ موجودہ معاملے میں اگرچہ مریضہ کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے کپواڑہ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے اُسے لل دید ہسپتال ریفر کیا تھا، لیکن کیا وجہ ہے کہ اُن ڈاکٹروں کی تشخیص ایل ڈی ہسپتال کے عملے کو قائیل نہ کرسکی، حالانکہ عملی طور پر یہ ثابت ہوچکا ہے کہ مذکورہ مریضہ کی حالت ایسی نہیں تھی کہ اُسے ایل ڈی ہسپتال سے گھر واپس روانہ کیا جاتا۔ یہ جانتے ہوئے بھی کہ مریضہ کا گھر تقریباً ایک سو کلو میٹر دور ہے اور وہاں سے آتے ہوئے اُسے 14کلومیٹر طویل برفانی سڑک پر چارپائی پر لٹا کر لایا گیا تھا، ایسے مریض کو شام کے وقت گھر واپس بھیج دینا بذات خود ایک غیر انسانی بلکہ مجرمانہ فعل ہے۔ اگرچہ صوبائی انتظامیہ متعلقہ ڈاکٹر کو منسلک کردیا ہے اور یقیناً معاملے کی تحقیقات بھی ہوگی لیکن اسکے کیا نتائج برآمد ہونگے اس کے بارے میں قطعیت کے ساتھ کچھ نہیں کہا جاسکتا، کیونکہ ہمارے یہاں انتظامی سطح پر ضابطوں کی ہلکی پھلکی کارروائیوں کے ذریعے معاملات کو گول کرنے کی روایت بہت پرانی ہے۔ موجودہ معاملے کی تحقیق و تفتیش کے عمل میں دراصل اُس سارے نظام کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے جسکے تحت ہمارا طبی سیکٹر کام کررہاہے، کیونکہ اس نوعیت کے معاملات سارے نظام کی بدنامی کا باعث بن جاتے ہیں، جسکے نتیجہ میں غیر سرکاری شعبوں کی اہمیت اور افادیت میں اضافہ ہوجاتا ہے، حالانکہ یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ پروائیویٹ سیکٹر ایک ایسے سرمایہ دارانہ نظام کا حصہ ہے، جہاں غریبوں اور کم آمدن والے طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کوئی پذیرائی نہیں ہوتی۔ ریاست کے اندر چند بڑے سرکاری ہسپتال، جن میں ایس ایم ایچ ایس سرینگر، جی ایم سی جموں، لل دید ہسپتال اور صورہ میڈیکل انسٹی چوٹ جیسے ادارے شامل ہیں، ضرور یہ صلاحتیں رکھتے ہیں کہ وہ طبی خدمات اور نگہداشت میں ایک مثال اور رہنما کی صورت میں سامنےآسکیں، مگر اس کے لئے ضروری ہے کہ ہماری انتظامیہ سنجیدہ ہو اور اُس کے توسط سے ایسے عناصر کی کوئی پذیرائی نہ ہو جو سرکاری اداروں کی شبیہ کو تباہ کرنے کے در پے ہیں۔ ایسے حالات میں طبی نگہداشت میں پہلو تہی برتنے والے عملے کی لگامیں کسنے کی ضرورت ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ ضلعی صدر مقامات اور مضافات میں قائم طبی مراکز کو ضروری سہولیات سے لیس کرنے کے عمل پر توجہ مرکوز کی جانی چاہئے۔ خصوصیت کے ساتھ ان مراکز میں مختلف امراض کے ماہرین کی تعیناتی عمل میں لانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے تاکہ مریضوں کو طویل طویل سفر سے نجات مل سکے۔ ایک طرف ہم 21ویں صدی کے ترقی یافتہ دور کے پروں پر پروازیں بھرنے کے دعویدار ہیں مگر دوسری جانب زمینی سطح پر ہرگزرنے والے پل کے ساتھ پسپائی کی راہ پر گامزن ہیں۔ وگرنہ کیا وجہ ہے کہ گزرے ہوئے کل میں جو شعبہ عزت، تعظیم و تکریم میں کوئی ثانی نہیں رکھتا تھاآج اُسے مریضوں کی چمڑی اُدھیڑنے والے مافیا کا مددگار سمجھا جارہا ہے۔ اسکی وجوہات کو تلاش کرکے انکی روشنی میں طبی نظام کو چُست درست کرنے کی ضرورت ہے۔ 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

صحت سہولیات کی جانچ کیلئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کاپونچھ دورہ تعمیراتی منصوبوں اور فلیگ شپ پروگراموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا
پیر پنچال
پولیس نے لاپتہ شخص کو بازیاب کر کے اہل خانہ سے ملایا
پیر پنچال
آرمی کمانڈر کا پیر پنجال رینج کا دورہ، سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا آپریشنل برتری کیلئے جارحانہ حکمت عملی وہمہ وقت تیاری کو ضروری قرار دیا
پیر پنچال
سندر بنی میں سڑک حادثہ، دکاندار جاں بحق،تحقیقات شروع
پیر پنچال

Related

اداریہ

! ماحولیاتی تباہی کی انتہا

July 11, 2025
اداریہ

زرعی اراضی کا سکڑائوخطرے کی گھنٹی !

July 10, 2025
اداریہ

! ہماراقلم اور ہماری زبان

July 9, 2025
اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?