سرینگر/جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں منگل کو جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان مسلح جھڑپ کے دوران تین عسکریت پسند جاں بحق ہوگئے۔
یہ معرکہ آرائی ضلع کے ہیف شیر مال نامی علاقے میں ہوئی۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق جاں بحق جنگجوئوں میں شمس الحق ولد محمد رفیق ساکنہ درگڑ شامل ہے۔شمس، عسکری صف میں شامل ہونے سے قبل بی یو ایم ایس کا طالب علم تھا۔
شمس کا بڑا بھائی ، انعام الحق ، آئی پی ایس آفیسر ہے اور وہ شمال مشرق علاقے میں تعینات ہے۔
جاں بحق ہوئے مزید دو جنگجوئو ں کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔
اس سے قبل فوج اور ایس او جی اہلکاروں نے مشترکہ طور ہیف شیرمال علاقے کو محاصرے میں لیکر آپریشن شروع کیا جس کے دوران چھپے جنگجوئوں نے فورسز پارٹی پر گولیاں چلائیں ۔
پولیس ذرائع کے مطابق جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان شیرمال میں سیب کے ایک باغ میں گولیوں کا تبادلہ ہوگیا۔
مذکورہ ذرائع نے کہا کہ گولیوں کے ابتدائی تبادلے کے بعد باغات کا محاصرہ مزید سخت کرکے تلاشی آپریشن شروع گیا جس کے دوران تین جنگجوئوں کی لاشیں بر آمد ہوئیں۔