وارانسی// اترپردیش کے ضلع وارانسی میں منعقد 15 ویں پرواسی دیوس کے افتتاح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ حکومت پاسپورٹ کے قوانین کو مزید آسان بنانے کے اگلے مرحلے میں الکٹرانک چپ پر مبنی ای۔پاسپورٹ سرو س کا آغاز کرے گی اس کے لئے گلوبل پاسپورٹ سروس نیٹ ورک تیار کیا جارہا ہے ۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی کے طور پر موریشس کے وزیر اعظم پروندر جگناتھ موجود تھے ۔ وزیر خارجہ ششما سوراج، اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، اترپردیش کے گورنر رام نائک، ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال، اتراکھنڈ کے وزیر اعلی ترویندر سنگھ راوت اور مملکتی وزیر خارجہ جنرل وی کے سنگھ بھی موجود تھے ۔مسٹر مودی نے غیر مقیم ہندوستانیوں کو ہندوستان میں ریسرچ، تحقیق، نئی ایجادات میں اہم کردار ادا کرنے کی اپیل کرے ہوئے کہا کہ اس بدلتے ہوئے وقت میں ہندوستان میں آپ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اور نئی ایجادات میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ حکومت یہ بھی کوشش کررہی ہے کہ ہندوستان کے اسٹارٹ اپس اور اس کے غیرمقیم ہندوستانی مالکان کوایک ساتھ ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ سیکورٹی کے شعبے میں مینو فیچرنگ ہندوستانیوں کے کام کرنے کے لئے ایک اہم شعبہ ہوسکتا ہے ۔وزیر اعظم نے غیر مقیم ہندوستانیوں کے لئے حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ آپ جہاں بھی رہیں خوشحال اور محفوظ رہیں۔ گذشتہ ساڑھے چار سالوں میں بیرون ممالک میں مصیبت میں گرفتار دو لاکھ سے زیادہ لوگوں کوحکومت کی کوششوں سے تعاون ملا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غیرمقیم ہندوستانیوں کے سماجی سیکورٹی کے ساتھ ساتھ پاسپورٹ، ویزا، پی آئی او اور اوسی آئی کارڈ وغیرہ بنوانے کے عمل کو بھی آسان بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ حکومت نے پی آئی او کارڈ کو آئی سی او کارڈ میں بدلنے کے عمل کو بھی مزید آسان کیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پاسپورٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ سے جڑے قوانین کو بھی آسان کیا گیا ہے ای۔ ویزا سروس کی سہولت سے وقت کی بھی بچت ہورہی ہے اور پریشانیاں بھی کافی کم ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی بھی جو مسائل اس میں ہیں اس کی بہتری کے لئے اقدام کئے جارہے ہیں۔وزیر اعظم نے غیر مقیم ہندوستانیوں سے اپیل کی کہ وہ جس بھی ملک میں رہتے ہوں وہاں پر اپنے آس پاس کے کم سے کم پانچ خاندانوں کو ہندوستان آنے کے لئے راغب کریں ان کی یہ کوشش ہندوستان میں سیاحت کے فروغ میں معاون ہوگی۔مسٹر مودی نے غیر مقیم ہندوستانیوں کو ہندوستان کا برانڈ امبیسڈر بتاتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں ہندوستان کی صلاحیت، اہلیت اور ملک کے خصوصیت کا مظہر مانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر مقیم ہندوستانی ابھی جس ملک میں رہ رہے ہیں وہاں کے سماج کو بھی انہوں نے اپنا پن دیا ہے اور وہاں کی تہذیب اور معیشت کو مضبوطی فراہم کی ہے ۔انہوں نے کہا‘‘ آپ لوگوں نے ہندوستانی تہذیب و ثقافت کو پوری دنیا میں پھیلایا ہے اور اس کی صلاحیتوں کو دنیا کی نظر میں نئی شناخت دی ہے ۔ آپ سبھی جس ملک میں رہائش پذیر ہیں وہاں سماج کے تقریبا ہر شعبے میں قائدانہ کردا میں دکھائی دیتے ہیں۔ موریشس کو مسٹر پروند جگنا تھ جی پورے انہماک کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں اس کے علاوہ پرتگال، ترنداد۔ ٹوبیگو، اور آئرلینڈ جیسے متعدد ممالک کو بھی ایسے باصلاحیت لوگوں کی قیادت ملی ہے جن کی جڑیں ہندوستان میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی سیکورٹی، مضبوط معیشت کے ساتھ ساتھ اپنی قدیم و تہذیبی وراثت سے بھی غیرمقیم ہندوستانیوں کا رشتہ استوار ہو اس کے لئے ‘‘پرواسی تیرتھ درشن’’ اسکیم کی بھی شروعات کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا ‘‘ آپ جس بھی ملک میں رہتے ہیں ، وہاں سے اپنے آس پاس کے کم سے کم پانچ خاندانوں کو ہندوستان آنے کے لئے راغب کریں۔ آپ کی یہ کوشش، ملک میں سیاحت کو فروغ دی گی۔انہوں نے کہا کہ اس سال گاندھی جی کے 150 ویں جینتی پر اپنے ملک میں رہتے ہوئے ان کی باتوں کو، ہندوستان کی باتوں کو دیگر لوگوں تک پہنونچانا ہے اس پر بھی غور وخوض کیجئے ۔ اسی طرح سے اس سال ہم سبھی گرو نانک دیو کی 550 ویں جینتی بھی منا رہے ہیں۔یواین آئی