جموں//محکمہ مال کے فائنانشل کمشنر جو ریاست کی سنس کمشنر بھی ہیں ، نے کہا ہے کہ 2017-18ء میں اری گیشن سنسس کیلئے محکمہ کے لئے لازمی اقدامات کئے ہیں ۔یہ سنسس آبی وسائل کی مرکزی وزارت کی طرف سے کیا جارہا ہے۔اُنہوںنے کہا کہ سنسس کے اَحسن اِنعقاد کیلئے متعلقین کو ضروری تربیت فراہم کی گئی ہے اور تمام تحاصیل میں رہنما خطوط پر مبنی شیڈول بھی تقسیم کیا گیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر وں کو ہر ایک تحصیل کیلئے موبائیل آلات خریدنے کا اِختیار دیاگیا ہے تاکہ آبی پناہ گاہوں کی عکس بندی کی جاسکے۔ جبکہ مذکورہ وزارت کی طرف سے ایک موبائیل اپلی کیشن اور سافٹ وئیر بھی دستیاب کرایا جارہا ہے۔