جموں// جموں کشمیر حکومت نے سکندن کرشنن آئی ے ایس (ریٹائیرڈ ) کی گورنر ستیہ پال ملک کے چوتھے مشیر کی حیثیت سے باضابطہ طور حکمنامہ جاری کیا ہے ۔ جی اے ڈی کی طرف سے جاری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ مشیر کو نیا عہدہ سنبھالنے کے بعد ہی محکمے الاٹ کئے جائیں گے ۔ حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ مشیر موصوف کی تعیناتی پر سرکاری حکمنامہ نمبر 1110-GAD بتاریخ 9 جولائی 2018 میں درج لوازمات لاگو ہوں گے ۔ واضح رہے کہ مرکزی وزارت داخلہ نے پہلے ہی سکندن کرشنن کی جموں کشمیر کے گورنر کے مشیر کی حثیت سے منظور ی دی ہے ۔