کشمیری طالب علم کیخلاف الزامات لگانے کا شاخسانہ

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
نئی دہلی//اقلیتی کمیشن دہلی نے جواہرلال نہرو یونیورسٹی کی انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ ایک خاتون پروفیسر پر جواہرلال نہرو یونیورسٹی طلبہ یونین کی طرف سے مذہبی کمنٹس کرنے کے الزامات کی تحقیقات کریں ۔جواہرلال نہرو یونیورسٹی طلبہ یونین کے سیکریٹری اعجازاحمدراتھر نے کمیشن کے پاس سینٹر فار لاء اور گورننس کی پروفیسر امیتاسنگھ نے خلاف شکایت درج کی،کہ اُنہیں وہ ایک دہشت گرد دکھائی دیتے ہیں،جس نے 26دسمبر کو 10بم دھماکے کئے۔سنگھ نے پولیس کے پاس بھی جے این یو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے صدر اتل سود اور جے این ایس یو کے سیکریٹری کے خلاف شکایت درج کی تھی کہ وہ مبینہ طور جعلی خبریں پھیلا رہے ہیں تاکہ کیمپس میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو درہم برہم کرکے بدامنی پیدا کی جائے۔ راتھر کی شکایت پر دہلی اقلیتی کمیشن نے جے این یو انتظامیہ سے کہا کہ وہ سنگھ کے خلاف الزامات کی تحقیقات کریں ۔جے این یو رجسٹرار کے نام خط میں کمیشن نے یونیورسٹی انتظامیہ کو راتھر کی شکایت پر28جنوری تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ۔کمیشن نے یہ بھی کہا کہ اگر یونیورسٹی انتظامیہ نے کوئی کارراوئی نہیں کی تو وہ ازخود اقدام کرے گا۔  
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *