جموں//گورنر کے مشیر کے ۔ وِجے کما رنے ریاست میں زرعی سیکٹر کو بڑھاواد ینے کی ایک کڑی کے طور پر ریاست کے کسانوں کو بہتر دیہی معیشتی حمایت کرنے پر زور دیا۔ان باتوں کا اظہار مشیر موصوف نے ایگریکلچر کمپلیکس تالاب تلو جموں میں ایگری مال تعمیر کرنے کے سلسلے میں منعقد کی گئی ایک سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مشیر موصوف کو اس موقعہ پر بتایا گیا کہ یہ مال دو منزلہ ہوگا جس پر 81لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر موصوف نے ایگری مال کے قیام سے حاصل ہونے والے فوائد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مال جموں شہر کے مرکز میں قائم کیا جارہا ہے جو زرعی و دیگرمنسلک سیکٹروں کا ایک اثاثہ ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس مال میں زرعی ، باغبانی اور پھولبانی مصنوعات کے لئے خاصی جگہ موجو د ہوگی اور جموں صوبے کے کسان اس مال سے مستفید ہوں گے۔مشیر موصوف کو بتایا گیا کہ ایگری مال میں ہاوس ٹریکٹر ، پاور ٹِلر ، پاور ویڈر ، کلٹویٹرس ، ہینڈ ٹولز ، سپرنکلر اور ڈرپ اری گیشن نظام کے مختلف برینڈ دستیاب ہوں گے۔منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایگروز ، بھوانی رکوال ، ڈائریکٹر ایگریکلچر جموں ایچ کے راز دان ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر جموں راکیش سرنگل ، ڈائریکٹر کمانڈ ائیریا ڈیولپمنٹ جموں ایس جتندر سنگھ ، ڈائریکٹر فائنانس جے کے ایگروز راکیش کھجوریہ کے علاوہ محکمہ زراعت کے افسران موجود تھے۔مشیر موصوف نے ایگری کلچر کمپلیکس تالاب تلو جموں کا دور ہ کیا اور وہاں مختلف زرعی شعبوں کا معائینہ کیا۔انہیں بتایا گیا کہ اس مرکز پر مختلف سبزیوں کے فصلوں کی دو لاکھ پودے اُگائے جارہے ہیں اور انہیں جموں سے تعلق رکھنے والے سبزی اُگانے والوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ مشیر موصوف نے این وی پی جی ایچ کا بھی دورہ کیا جس کے تحت رنگین شملہ مرچ اور ٹماٹر و کھیرے محفوظ طریقے پر اُگائے جاتے ہیں ۔بعد میں کے وِجے کمار نے محکمہ کے افسروں کے ساتھ بات چیت کی اور ان سے کسانوں کی بہبودی کے پروگراموں اور سرگرمیوں سے متعلق جانکاری حاصل کی۔اس موقعہ پر دیگر افسران کے علاوہ ڈائریکرسریکلچر گلزار احمد ، جوائنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹنشن بلیش کما رزتشی و دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔