1۔ مسجد کے متولی کی بیٹی کا جہیز دو گاڑیوں میں جارہا تھا اور پڑوس کے نوشاد رکشے والے کی بیٹی کی منگنی جہیز میں مانگے گئے ایل جی ٹی وی اور ڈبل بیڈ کے لئے رقم موقع پر نہ ملنے کی وجہ سے ٹوٹی تھی۔۔
2۔ گاؤں کے سب سے معزز شخص کو سب لوگ عمرہ کی مبارک بادی دے رہے تھے۔ ٹھیک اسی وقت علاقے کے تھانے میں اُن کے خلاف زمین ہڑپنے کے الزام پر ایف آئی آر لکھوانے گئے ہوٹل والے رمضان کو تھانہ انچارج نے دھکے مارتے ہوئے تھانے سے نکلوایا تھا۔۔
3۔ سالانہ روٹین ٹیسٹ کے لئے آج وہ اپنی بیگم کے ساتھ شہر کے مشہور انسٹی ٹیوٹ سے ٹیسٹ ٹھیک نکلنے پر بہت خوش تھا اور اپنی بیگم سے وعدہ کررہا تھا کہ آج ایونگ شومیں ضرور جائیں گے اور آج ہی اس کے مزدور بھائی کے پاس ایم آر ائی کرانے کے لئے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے شہر کی مسجد کے امام نے لوگوں سے دل کھول کرتعاون کی گزارش کی تھی۔
4۔ مدرسہ کے مدرس کے بچے کے پاس پیسے نہ ہونے کی وجہ سے اس کا نیٹ کا ایگزام رہ گیا تھا، جس کی وجہ سے مولانا صاحب بہت مایوس تھے اور مہتمم کا بچہ آج شہر کے سب سے مہنگے کالج میں ایڈمیشن لے رہا تھا۔
5۔ مدرسے کے سربراہ اعلیٰ سال میں دوسری مرتبہ عمرہ کے لئے جارہے تھے اور مدرسے کے مدرسین کو چار ماہ سے تنخواہ نہیں مل رہی تھی۔
رابطہ؛دراس کرگل ، موبائل نمبر؛8082713692