مینڈھر//بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقعہ پر بھی پونچھ کے منکوٹ مینڈھر سیکٹر میں ہندوپاک افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔پولیس نے بتایا کہ سونہ گلی کے مقام پر پاکستان نے گولہ باری کی اور گولہ باری کا سلسلہ ڈیڑھ گھنٹے تک چلتا رہا۔ پاکستانی افواج نے ہندوستان کی ایک درجن سے زائد چوکیوں کو نشانہ بنایا ۔فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ گیارہ بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک جاری رہا جس دوران علاقے میں خوف و حراس پیدا ہوا گیا۔البتہ اس دوران کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔سرحدی علاقہ منکوٹ میںجب ترنگا لہرائے جارہے تھے توپاکستانی افواج نے فائرنگ شروع کر دی البتہ فائرنگ کا سلسلہ سرحدی چوکیوں تک ہی محدود رہا۔اس دوران گورنمنٹ ہائیر سکنڈری سکول گاہنی میں تقریبات کے پروگرام کو ادھورا چھوڑا گیاکیونکہ گولہ باری اور فائرنگ بہت زیادہ ہورہی تھی۔