Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
برصغیر

راہل گاندھی وزیر اعظم بنے تو بہار کو سیلاب کی تباہی سے بچانے کی پہل ہوگی:کانگریس

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 2, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
پٹنہ// کانگریس نے آج کہاکہ لوک سبھا انتخاب کے بعد مرکزمیں اگر راہل گاندھی کی قیادت میں حکومت بنتی ہے تو نیپال سے نکلنے والی ندیوں کے پانی سے ہر سال ہونے والی تباہی سے بہار کو بچانے کیلئے مضبوط اقدامات کئے جائیں گے تاکہ کسانون کو فائدہ ہو سکے ۔  کانگریس کے بہار معاملے کے انچارج شکتی سنگھ گوہل نے پارٹی کے ریاستی صدر مدن موہن جھا اور راجیہ سبھا ایم پی اکھلیش پرساد سنگھ کی موجودگی میں یہاں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہاکہ پارٹی کے قومی صدر راہل گاندھی کو بہار کے مسائل سے واقف کرایا گیا ہے ۔ بہار کا سب سے بڑا مسئلہ ہر سال نیپال کی ندیوںسے ہونے والی تباہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ مرکزی حکومت کی جوابدہی ہے اور اگر مسٹر گاندھی کی قیادت میں مرکز میں کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو اس سمت میں مضبوط پہل کی جائے گی ۔ اس سے نیپال اور بہار بالخصوص کسانوں کو فائدہ ہوگا۔  مسٹر گوہل نے دعویٰ کیاکہ تین فروری کو پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں ہونے والی [؟] جن آکانشا ریلی[؟] بے مثال ہوگی ۔  انہوں نے کہاکہ28 سال کے بعد کانگریس بہارمیں اپنی طاقت پر ریلی کرنے جارہی ہے ۔   کانگریس انچارج نے کہاکہ جب پارٹی بہار میں جن آکانشا ریلی کی تیاری میں تھی تب اس وقت لوگوں سے بڑے پیمانے پر حمایت کی امید نہیں تھی ۔ ریلی میں شامل ہونے کیلئے کثیر تعداد میں لوگ دو فروری کی رات سے ہی پٹنہ آنے لگیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ ریلی میں شامل ہونے کیلئے آنے والے لوگوں کے ٹھہرنے کا بہتر انتظام پارٹی کے ممبرا سمبلی اور ممبران کونسل کی رہائش پر کیا گیاہے ۔ مسٹر گوہل نے وزیراعظم نریندر مودی کانام لئے بغیر کہاکہ کانگریس جملے بازوں کی نہیں ہے ۔ سال 2014 کے لوک سبھا انتخاب کے وقت بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) نے بہارمیں بند پڑی چینی ملوں کو شروع کرنے کا وعدہ کیاتھا لیکن ابھی تک بند چینی مل کھل نہیں سکے ہیں۔ اسی طرح دو کروڑ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دینے کا وعدہ کیا تھا جس سے پورا نہیں کیاگیا ۔ انہوںنے کہاکہ حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخاب میں تین ریاستوں میں کانگریس کی حکومت بنی او ر تین دن کے اندر ہی کسانوں کا قرض معاف کر دیا گیا ۔ کانگریس جو کہتی ہے وہ کرتی ہے ۔ کانگریس انچارج نے کہاکہ تین فرور ی کو ہونے والی ریلی میں بہارمیں عظیم اتحاد کی حلیف جماعت راشٹریہ جنتادل( آر جے ڈی ) کے لیڈر اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو ، لوک تانترک جنتادل ( ایل جے ڈی ) کے قومی سرپرست شرد یادو ، راشٹریہ لوک سمتا پارٹی ( آر ایل ایس پی ) کے صدر اپندر کشواہا ، ہندوستانی عوام مورچہ (ایچ اے ایم ) کے قومی صدر جیتن رام مانجھی ، وکاس شیل انسان پارٹی ( وی آئی پی ) کے قومی صدر مکیش سہنی ، بایاں محاذ جماعتوں کے ساتھی ، راجستھان ، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے وزرائاعلیٰ بھی شامل ہوںگے ۔ بہار کے مقامہ سے آزاد ایم ایل اے کا نام لئے بغیر انہوں نے کہاکہ جو لوگ آج انہیں داغی کہہ رہے ہیں وہی لوگ پہلے انہیں سلام کیا کرتے تھے ۔ انہوں نے واضح کیاکہ مسٹر سنگھ تین فرور ی کو نہ تو اسٹیج پر رہیں گے اور نہ ہی اس دن پارٹی میں شامل ہوںگے ۔یو این آئی
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہندوستان نے امن کی بحالی کے لئے بڑے بھائی کا رول نبھایا: الطاف کالو
تازہ ترین
جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کے بعد جموں وکشمیر کے سرحد خاموش، بازاروں میں گہماگہمی
تازہ ترین
ہندوستان جنگ نہیں چاہتا لیکن ملی ٹینسی کے بنیادی ڈھانچے پر کارروائی ضروری تھی: ڈوبھال
برصغیر
اب کشمیر معاملے کوحل کے لیے کام کروں گا: ٹرمپ
برصغیر

Related

برصغیر

زچگی اور نوزائیدہ بچوں کی کی شرح اموات عالمی اوسط سے بہتر | خواتین اور مردانہ جنسی تناسب 899سے بڑھ کر 913پہنچ گیا

May 11, 2025
برصغیر

۔32ہوائی اڈے مسافرطیاروں کیلئے 15مئی تک بند

May 11, 2025
برصغیر

دہشت گردی سے کوئی سمجھوتہ نہیں :جے شنکر

May 11, 2025
برصغیر

سرحدی صورتحال اور آپریشنل تیاریاں | مودی نے 24گھنٹوں میں دوبار جائزہ لیا

May 11, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?