Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
جموں

مزید خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 2, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
8 Min Read
SHARE
     

برفباری اور بارش 

کشتواڑ کے درجہ حرارت میں گراوٹ

اے آئی بٹ
کشتواڑ//وادی چناب کے بالائی اور میدانی علاقوں بشمول کشتواڑ میں جمعہ کے روز کافی برفباری اور بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔موسم میں اچانک بدلائو کی وجہ سے خطہ میں 5 ڈگری درجہ حرارت کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔برفباری نے لوگوں کو گھروں میں ہی بیٹھنے پر مجبور کیا گیا۔کشتواڑ ، ڈوڈہ اور رام بن اضلاع کے بالائی علاقوں میں بھاری برف باری ہوئی ہے جبکہ نچلے علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ضلع کشتواڑ کے چھاترو، چنگام ،پاڈر ،کیشواں ، ٹھکرائی، مڑواہ، واڑون ، دچھن ،تریگام ،سروڑ علاقوں اور بھدرواہ کے کیلاش کنڈ،پدری، اور سونبئین علاقوں میں بھی برفباری ہوئی ہے۔
 

پکل ڈول پروجیکٹ متاثرین کو روزگار فراہم کرنے کا مطالبہ

اے آئی بٹ
کشتواڑ//ضلع کے بے روزگار نوجوانوں نے چناب ویلی پائور پروجیکٹ میں اُن کنبوں کے ایک فرد کو روزگار فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے جن کی زمینیں اور ڈھانچے  پکل ڈول ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ میں ضم ہوگئی ہیں۔ان نوجوانوں کی جانب سے جاری ایک پریس بیان کے مطابق ضلع کے بے روزگار نوجوانوں کا ایک اجلاس جمعرات کے روز منعقد ہوا ،جس میں میں مبینہ الزام لگایاگیاکہ سی وی پی پی نے ضلع کشتواڑ کے مستحق بے روز گاروںکی جگہ پر بیرون ریاست کے بیشتر نوجوانوں کو تعینات کیا گیا، جس سے مقامی نوجوانوں میں ناراضگی پائی جاتی ہے۔ان نوجوانوں کے مطابق آر اینڈ آر پلان کے تحت سی وی پی پی کو متاثرہ کنبے کے ایک فرد کو ملازمت فراہم کرنی ہوگی لیکن حُکام نے ان اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔پریس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پکل ڈول ہائیڈر و الیکٹرک پروجیکٹ کی تعمیر کرنے کی ذمہ واری والی کمپنی افکانز کوضلع کے مقامی نوجوانوں کو روز گار فراہم کرنا ہے۔اجلاس سے جوگیندر، رنکو ٹنڈولکر، غلام حسن گنائی، محمد اشرف گنائی، سردار ستپال سنگھ، اختر حسین شیخ ، رنجیت شرما ،سنکر سنگھ وزیر ،سرجیت سنگھ بڑھیال  وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔
 

خواتین کیلئے تربیتی پروگرام کا اہتمام 

کشتواڑ//فوج نے خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں اقتصادی طور سے خود مختار بنانے کے لئے خیر سگالی کے اقدام کے تحت کشتواڑ میںیوتھ ایمپائورمنٹ اور گائیڈنس نوڈ(YEGN), کے تحت ضلع کی خواتین کیلئے ایمبرائیڈری کلاسز کا اہتمام کیا۔تر بیتی پروگرام میںضلع کی40خواتین نے شرکت کی۔ اس پروگرام کا مقصد خواتین کو اقتصادی طور خود مختار بنانااور سماج میں انکا رتبہ بلند کرنا تھا۔خواتین اور مقامی لوگوں نے انہیں ہنر کو فروغ دینے کے لئے ایسا موقعہ فراہم کرنے پرفوج کا تحسین ادا کیا اور ایسے پروگرام ضلع کے دیگر حصوں میں بھی منعقد کرنے کی درخواست کی۔
 
 

گنائی کا سکولوں میں بچوں کے اندراج میں اضافہ پر زور

جموں//گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ ریاست میں صد فیصد شرح خواندگی کا نشانہ حاصل کرنے کے لئے سکولوں میں بچوں کے اندراج میں اضافہ کرنے کی کوششیں عمل میں لائیں۔اِن باتوں کا اظہار صلاح کار نے سکولی تعلیم کی طرف سے مرکزی معاونت والی سکیموں کی عمل آوری کاجائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔میٹنگ میں سیکرٹری سکولی تعلیم اے کے ساہو،ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو، ناظم تعلیم جموں انورادھا گپتا ، سٹیٹ پروجیکٹ ڈائریکٹرسماگراہ شکھشا ابھیان ڈاکٹر ارون کمار منہاس ، ڈائریکٹر پلاننگ و ڈائریکٹر فائنانس سکولی تعلیم محکمہ کے علاوہ متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔سکولوں میں بچوں کے اندراج میں اضافہ کرنے کے لائحہ عمل پر غور کرتے ہوئے صلاح کار نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ اس سلسلے میں بڑے پیمانے پر مہم چلانے کے لئے مؤثر نظام تشکیل دیں۔طلاب دوست حکمت عملی اپنانے کا ذکر کرتے ہوئے صلاح کار نے متعلقین سے کہا کہ ہر ایک کلاس کا نصاب بچوں کی صلاحیتوں اور ضروریات کے مطابق ترتیب دیاجانا چاہیئے۔اُنہوں نے سیکرٹری موصوف کو جے کے بوس کے ساتھ رابطہ کرنے کی ہدایت دی تاکہ دسویں جماعت میں بچوں کے لئے ریاضی مضمون کی دو قسمیں متعارف کی جاسکیں۔فلیگ شپ سکیم سماگراہ شکھشا کا جائزہ لیتے ہوئے صلاح کار نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ ریاست میں تمام 24ہزار سرکاری سکولوں میں بیت الخلاء ، بجلی اور پینے کے پانی کی سہولیات یقینی بنائیں۔خورشید گنائی نے متعلقہ محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ آئی سی ڈی ایس کے تحت چلائے جارہے آنگن واڑی مراکز کے طرز پر مِڈ ڈے میل سکیم کے لئے اشیائے خوردنی کے حصول کو یقینی بنائیں۔
 

ملازمین کے مسائل کا ازالہ 

انتظامیہ اقدامات اٹھا رہی ہے :کیول کمار شرما 

جموں//گورنر کے مشیر کیول کمار شرما نے کہا ہے کہ گورنر انتظامیہ سرکاری ملازمین کی سروس سے متعلق معاملات کو حل کرنے کے لئے موثر اقدامات کر رہی ہے۔مشیر موصوف نے ان باتوں کا اظہار ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران کیا جس میں انتظامی سیکرٹریوں نے شرکت کی۔میٹنگ کا انعقاد سروس گریوینس کمیٹی کی طرف سے مختلف محکموں کے حق میں جاری کی گئی ہدایات اور سفارشات کی عمل آوری کا جائیزہ لینا تھا۔کمیٹی کے ممبران، پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت شالین کابرا، پرنسپل سیکرٹری منصوبہ بندی، ترقی اور نگرانی  و شکایات روہت کنسل اور کمشنر سیکرٹری جی اے ڈی ہلال احمد کے علاوہ کمشنر سیکرٹری جنگلات و ماحولیات منوج کمار دویدی، کمشنر سیکرٹری مال شاہد عنائت اللہ، سیکرٹری صحت عامہ فاروق احمد شاہ، متعلقہ اعلیٰ افسران اور سروس گریوینس سیل کے ا فسربھی میٹنگ میں موجود تھے۔میٹنگ کے دوران مشیر موصوف نے متعلقہ محکموں کی طرف سے عملائے گئے اقدامات کاجائیزہ لیا۔مشیر موصوف نے کہا کہ سروس گریوینس کمیٹی کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ سرکاری ملازمین کے سروس معاملات کو حل کرنے کے اقدامات کرے۔مشیر موصوف نے انتظامی سیکرٹریوں سے کہا کہ وہ ملازمین کی سروس سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں۔کیول کمار شرما کی سربراہی میں یہ کمیٹی حکومت نے سرکاری ملازمین کے سروس سے متعلق معاملات کا ازالہ کرنے کے لئے تشکیل دی ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سروس گریوینس کمیٹی کی پہلی میٹنگ کے دوران300 ملازمین جن میں34 وفود اور افراد شامل تھے، نے کمیٹی کے سامنے سروس شکایات درج کرائیں۔

 

گریوینس سیل نے45648 شکایات کا نمٹارہ کیا

جموں//ریاست جموںوکشمیر میں 20جون 2018 سے گورنر رول کے نفاذ سے لے کر اب تک گورنر گریوینس سیل کو46357شکایات موصول ہوئیں جن میں سے45648 شکایات کو نمٹایا گیا  جبکہ709 شکایات اس وقت زیر عمل ہیں۔اسی طرح گورنر کی ہدایات کے مطابق اُن کے مشیر انفرادی سطح پر سرینگر اور جموں میں عوامی درباروں کے دوران لوگوں اور وفود کے مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کر کے انہیں حل کرنے کی خاطر متعلقہ محکموں کو بھیج دیتے ہیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہندوستان نے امن کی بحالی کے لئے بڑے بھائی کا رول نبھایا: الطاف کالو
تازہ ترین
جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کے بعد جموں وکشمیر کے سرحد خاموش، بازاروں میں گہماگہمی
تازہ ترین
ہندوستان جنگ نہیں چاہتا لیکن ملی ٹینسی کے بنیادی ڈھانچے پر کارروائی ضروری تھی: ڈوبھال
برصغیر
اب کشمیر معاملے کوحل کے لیے کام کروں گا: ٹرمپ
برصغیر

Related

جموں

جموں صوبے میں پاکستانی گولہ باری | اے ڈی سی، جے سی او اور بی ایس ایف افسرسمیت 6ہلاک | لواحقین کیلئے10لاکھ روپے ایکس گریشیا کا اعلان

May 11, 2025
جموں

جموں اور اسکے نواحی علاقوں میں ہفتہ کی صبح سماعت شکن دھماکے اور سائرن جموں شہر دھماکوں سے لرز اٹھا

May 10, 2025
جموں

عمر عبداللہ کا ریہاری اور روپ نگرعلاقوں کا دورہ گولہ باری سے ہوئے نقصان کا لیا جائزہ،ضروری مدد کی ہدایت

May 10, 2025
جموں

منوج سنہاکا سرحدی اضلاع کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

May 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?