افغانستان میں12طالبان ہلاک

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
کابل//افغانستان کے صوبہ فراح میں افغان فورسز کے فضائی حملوں میں 12 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ افغان وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق افغان سیکورٹی فورسز نے صوبہ فراح کے اضلاع- خاک سفید اور پشت کوہ میں طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے ۔ حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں طالبان کا اہم مقامی رہنما قاضی قاری عبدالقادر بھی مار اگیا، فضائی حملوں میں طالبان کی گاڑیاں اور اسلحہ بارود بھی تباہ کیا گیا۔یو این آئی
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *