سرینگر+جموں// وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے ایس کے آئی سی سی میں منعقدہ تقریب کے دوران اس وقت سامعین کو حیران کردیا جب انہوں نے خطاب کے آغاز میں ہی کشمیری میں بات کرتے ہوئے کشمیر کی سردی،پنچوں و سرپنچوں اور محبت و خوشحالی کا ذکر کیا۔نریندر مودی نے کہاؔؔ’’بہ چھس وژھہ وانجہ توہیہ سارنی خوش آمدید ونان۔تہوہِ نِش خوشحالی باپت چھس اکہ لٹہ سوغات ہیتھ آمت،یتھ تارِ گٹکارس منز چھس بہ آومت محبتک آلائو زالن،۔نومنتخب پنچن تہ سرپنچن چھس بہ خیر مقدم کران‘‘(میں دل کی عمیق گہرائیوں سے آب کو خوش آمدید کہتا ہو آپ کے پاس خوشحالی کیلئے سوغات لایا ہوں۔اس سخت ترین سردی میں،میں آپ کے پاس محبت کا الائو جلانے آیا ہوں۔نو منتخب پنچوں اور سرپنچوں کا خیر مقدم ہے۔ادھر جموں میں مودی نے ڈوگری میں تقریر کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ’’پرائو تے پینو ، اج میگی ماں ویشنو دیوی ، ماں باوے آلی دے بلاوے اپر اتھے آنے دا موقعہ لگیااے ،وجے پور دی اس ریلی وچ اساں وجے دا سنکلپ لینااے، جموں کشمیر ویراں دی دھرتی اے، اس ڈوگرے ہاںں اکھنئے شاناکنے، اسیں جیتیاں نے جنگ دمساناکنے ،2019دی جنگ وی دیش گی اگے لیجان دی جنگ اے،آئو رلی ملئے دیش گی ترقی دی راہ اپر لئی چلئے ‘‘۔اردو ترجمہ :۔(پیارے بھائیو اور بہنو، آج مجھے ماں ویشنو دیوی اور باوے والی ماتا کے بلاوے پر یہاں آنے کا موقعہ ملاہے ،وجے پور کی اس ریلی میں ہمیں جیت کا عہد لیناہے،جموں و کشمیر بہادر سپاہیوں کی سرزمین ہے ، ہم ڈوگرے ہیں اور ہم یہ فخر سے کہتے ہیں کہ ہم نے شجاعت کے ساتھ جنگیں جیتی ہیں ،اور 2019کی جنگ ملک کو آگے لیجانے کی جنگ ہے ،آیئے اور متحد ہوکر ملک کو ترقی کی پر لیجانے میں مدد کیجئے ‘‘۔