کنگن // وادی میں ہوئی شدید برفباری کے بعد جنگلی جانوروں نے انسانی بستیوں کا رخ کرنا شروع کردیا ہے۔کنگن علاقے میں منگل کو ایک نایاب کستوری ہرن کو دیکھا گیا جسے بعد میں وائلڈ لائف حکام کے حوالے کیا گیا۔کستوری ہرن کو اندرون علاقے میں دیکھا گیا جسکا پیچھا کرتے ہوئے لوگوں نے پکڑ لیا ۔ بعد میں محکمہ وائلڈ لائف کو مطلع کیا گیا جس کے بعد محکمہ کا عملہ یہاں پہنچ گیا اورہرن کو اپنی تحویل میں لیکر داچھی گام وائلڈ لائف پارک میں چھوڑ دیا گیا۔