شوپیان/شاہد ٹاک/ پچھلے ہفتے دربگام پلوامہ جھڑپ میں ملبے سے گرینیڈ اٹھا کر اسے کھیلنے والے رہمو پلوامہ کے 2کمر لڑکے، جو گرینیڈ پھٹنے سے شدید زخمی ہوئے تھے، میں سے ایک 5روز تک اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑبیٹھا ۔ رہمو گائوں کے 2زخمی کمسن طالب علم 13سالہ جنید بلال ولد بلال احمد اور شرافت بشیر اس واقعہ میں شدید مضروب ہوئے تھے۔جنید بلال بدھ بعد دوپہر صدر اسپتال میں چل بسا۔ان دونوں نے 5روز قبل دربگام میں مقام جھڑپ پر ملبے سے ایک گرینیڈ پایا تھا، جو وہ اٹھا کر اپنے گائوں رہمو لے آئے اور جب وہ چھیڑ چھاڑ کررہے تھے تو گرینیڈ دھماکہ کیساتھ پھٹ گیا جس میں دونوں زخمی ہوئے تھے۔ادھر طالب علم کی ہلاکت کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا۔جس دوران یہاں خواتین کو سینہ کوبی کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے جبکہ رہمو میں خبر پھیلتے ہی لوگوں مقامی دکانداروں نے اپنی دکانیں بند کیں۔ ادھر پولیس نے پہلے ہی واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر لیا ہے ۔