سرینگر// پولیس نے صحافی آصف سلطان پر جنگجوئوں کو پناہ دینے اور مجرمانہ سازش کرنے کے علاوہ ممنوعہ جنگجو تنظیم کو تعان دینے کے الزام میں عدالت میں فرد جرم پیش کیا ہے۔چارج شیٹ مجموعی طور پر ایک دوشیزہ سمیت10افراد کے خلاف پیش کیا گیا ہے۔ریاستی پولیس نے بٹہ مالو میں گزشتہ برس اگست میں ایک پولیس اہلکار کی ہلاکت میں ملوث جنگجوئوں کو مبینہ پناہ دینے میں ایک صحافی سمیت10افراد کے خلاف عدالت میں کیس زیر نمبر 173/2018 کے حوالے سے چارج شیٹ پیش کیا ۔ترجمان کے مطابق یہ ایف آئی آر پولیس تھانہ بٹہ مالو میں12اگست2018کو پیش آئے واقعہ،جس کے دوران شہر کے دیاروانی بٹہ مالو میں چھپے عسکریت پسندوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی،جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک ہوا، اور وہ جائے وقوع سے فرار ہوئے۔ بیان میں کہا گیا’’تحقیقات کے بعد سرینگر پولیس نے زیر دفعہ 120-Br/w34, 302,307,326, RPC, 7/27 IA Act,16,18,19,20,38 & 39 of ULA(P)ایکٹ کے تحت عدالت میں چالان پیش کیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق فرد جرم 10ملزمان کے خلاف عدالت میں پیش کیاگیا۔جن میں محمد شفیق بٹ و وسیم خان ساکنان دیارانی بٹہ مالو،بلال احمد بٹ ساکن کنڈ قاضی گنڈ،شازیہ یعقوب عرف پری ساکن کامڈ اننت ناگ اور آصف سلطان ساکن فردوس آباد بٹہ مالو شامل ہیں۔ چارج شیٹ میں ان افراد پر عساکروں کو پناہ دینے کے علاوہ ممنوعہ تنظیم کے جنگجوئوں کو تعاون پیش کرنے کے علاوہ مجرمانہ سازش کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔