سرینگر/شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں ایک سات سالہ بچہ اُس وقت لقمہ اجل بن گیا جب وہ مکان کی چھت سے اچانک گرنے والی برف کی زد میں آگیا۔
یہ واقعہ سوپور کے چری ہار نامی گائوں میں گذشتہ شام کوپیش آیا۔
ذرائع کے مطابق عرفان احمد خان ولد غلام حسن خان بھاری برف کے نیچے آکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔
خبر ساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق ایس ایس پی سوپور، جاوید اقبال نے اس واقعہ کی تصدیق کی۔