سرینگر /جموں کشمیرلبریشن فرنٹ نے سنیچر کو کہا کہ اُس کے تین لیڈران کوپولیس نے سرینگر میں اُن کے گھروں سے حراست میں لے لیا۔
پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ نور محمد کلوال، شوکت بخشی اور محمد سلیم ننا جی کو پولیس نے باالترتیب سرینگر کے الٰہی باغ،بمنہ اور نٹی پورہ علاقوں سے حراست میں لیا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار شدگان کو محمد افضل گورو کی برسی کے موقع پر آج ایک احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرنی تھی۔
واضح رہے کہ وادی کشمیر میں آج گورو کی چھٹی برسی کے سلسلے میں ہرٹال ہے۔