بارہمولہ //شمالی قصبہ پٹن کے زنگم علاقے میں بدھ کو ایک سڑک حادثے میں 12 سالہ لڑکی لقمہ اجل بن گئی ۔
پولیس کے مطابق کپوارہ سے سرینگر آرہی ایک زیئلو گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی اور زنگم پٹن میں پیٹرول پمپ کے نزدیک پلٹ گئی جس کے نتیجے میں آربن احد دختر عبدالحد صوفی ساکنہ آرمپورہ کپوارہ نامی لڑکی گاڑی کے نتیجے آکر موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئی ۔
اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔