سرینگر/ضلع رامبن میں بدھ کو دو برفانی تودے گر آئے جن کی زد میں آکر ایک شہری زندہ دفن ہوگیا جبکہ ایک رہاشی مکان تباہ ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق سلام الدین گجر نامی شہری اُس وقت لقمہ اجل بن گیا جب وہ اپنے گھر کے نزدیک ایک برفانی تودے کی زد میں آگیا۔
وہ ضلع کے رامدگلی، ہلا داندرتھ علاقے کا رہنے والا تھا۔
ایس ایچ او، رامبن ،وجے کوتوال کے مطابق سلام الدین تودے کی زد میں آنے کے بعد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
ایک اور برفانی تودہ مذکورہ ضلع کے مانگت گائوں میں گر آیا جس نے جمال الدین نامی شہری کے گھر کو زد میں لایا۔
حکام کے مطابق مذکورہ مکان تودے کی زد میں آکر تباہ ہوگیا تاہم خوش قسمتی سے حادثے کے وقت گھر کے اندر کوئی نہیں تھا۔