جموں//کمشنر فوڈ سیفٹی ڈاکٹر عبدالکبیرڈار کی ہدایات پر ریاست بھر میں مختلف اشیائے خوردنی کے بازاروں کا معائینہ کیا گیا اور صارفین کو فراہم کی جانے والی اشیاءکی دستیابی یقینی بنائی گئی۔سری نگر ، جموں قومی شاہراہ کی لگاتار بند ہونے کے پس منظر میں کمشنریٹ کے انفورسمنٹ افسران نے مختلف اشیائے خوردنی کے معیار کا جائزہ لینے کے لئے مختلف منڈیوں ،فوڈ مارکیٹوں ، شاہراہ پر قائم دکانوں کا معائینہ کیا اور اس دوران بھاری تعداد میں گلے سڑے میوے اور سبزیاں ضائع کی۔ڈاکٹر عبدالکبیر ڈار نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ قومی شاہراہ سے لگنے والے اضلاع میں قائم بازاروں کا معائینہ کرتے ہوئے اشیائے خوردنی کے نمونوں کو اکٹھا کریں اور ان کے معیار کو جانچ لیں۔ان اشیائے خوردنی میں گوشت ،پولٹری اور مچھلی کے علاوہ میوﺅں اور سبزیوں کے بارے میں ہدایات جاری کی گئیں۔دریں اثنا فوڈ سیفٹی جے اینڈ کے کے کمشنریٹ سے عام لوگوں اور تمام شراکت داروں کے لئے ایڈوائزری جاری کی گئی کہ وہ خراب شدہ اشیائے خوردنی کو ہر سطح ضائع کرنے کے اقدامات کریں۔اس کے علاوہ تمام شراکت دار جو فوڈ سیفٹی اور سٹنڈاڈس ایکٹ 2006 کی خلاف ورزی میںملوث پائے جائیں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میںلائی جائے گی۔عام لوگوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ بازاروں میں اشیائے خوردنی کے معیار میں خرابی سے متعلق شکایت کمشنریٹ کے عملے کو گوش گزار کریں اور اس مقصد کے لئے ٹیلی فون نمبرات 0194-2495191، 0191-2597445، 0191-2598094 پر رابطہ کریں۔صارفین ای ۔ میل [email protected]پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔