جموں //جموں وکشمیر میڈیکل ایمپلائز ایسوسی ایشن نے ضلع پلوامہ کے لیتہ علا قہ میں گزشتہ روز پیش آئے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لواحقین کیساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔اس سلسلہ میں میڈیکل ایمپلائز ایسوسی ایشن کی جانب سے ششی بھالہ میموریل پارک میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے میڈیکل ایمپلائز ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر ششی سودان نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ سی آر پی ایف اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ ہمدرادی کا اظہار کیا ہے ۔اس اجلاس میں شرکت کرنے والے اراکین نے مہلوک فوجیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ۔اجلاس میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ،چیف میڈیکل آٖفیسر جموں ،ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے اراکین و دیگران نے بھی شرکت کی ۔