جموں //گزشتہ روز ضلع پلوامہ میں سی آر پی ایف اہلکاروں کے کانوائے پر ہوئے فدائین حملے کیخلاف پنتھرز پارٹی کے کارکنوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے واقعہ کی مذمت کی ہے ۔جموں بند کے دوران پارٹی چیئر مین ہرش دیو سنگھ کی سربرائی میں پارٹی لیڈران نے احتجاج کرتے ہوئے پاکستان کے پتلا نظر آتش کیا ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ہرش دید سنگھ نے کہاکہ پاکستانی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ریاست جموں و کشمیر میں پید ا ہوئے حالات کے پیچھے بیرونی ایجنسیوں کا ہاتھ ہے ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز پلوامہ میں پیش آئے واقعہ کے بعد عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ پاکستان کی جانب سے اختیار کی گئی پالیسیوں کا سنجیدہ نوٹس لے کر اس کو عسکری ملک قرار دینے کیلئے اپنا رول ادا کرئے ۔موصوف نے کہاکہ پڑوسی ملک میں عسکری جماعتوں کے متعدد لیڈران ہندوستان کیخلاف پالیسیاں اپنانے کی جانب گامزن ہیں لیکن ان کیخلاف کوئی کاروائی انجام نہیں دی جارہی ہے ۔پارٹی لیڈران نے بھاجپا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وہ اپلوامہ واقعہ کے بعد اپنی پالیسی کو ظاہر کرکے مذکورہ کاروئی کا موثر جواب دینے کیلئے اپنا رول ادا کرے ۔اس موقعہ پر راجیش پڈوترہ ،کھجور سنگھ ،راجیو مہاجن ،شنکر چب ،سریندر چوہان ،رام پال شرما ،مہندر سنگھ ،انیل رکھوال ودیگران بھی موجود تھے ۔