سرینگر/ٹریفک حکام نے سنیچر کو کہا کہ سرینگر۔جموں شاہراہ پر یکطرفہ ٹریفک چل رہی ہے اورآج جموں سے سرینگر کی طرف جانے والی درماندہ گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت دی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب شاہراہ پر گاڑیوں کی موجودگی کسی حد تک کم ہو تو اس کے بعد کشمیر وادی میں درماندہ جموں جانے والی کم و بیش7000گاڑیوں کو سفر کی اجازت دی جائے گی۔
سرینگر۔جموں شاہراہ کو جمعہ بعد دوپہر یکطرفہ ٹریفک کیلئے کھولا گیا۔
حکام کے مطابق سرینگرسے جموں جانے والی گاڑیوں کے بارے میں اُسی وقت کوئی فیصلہ لیا جائے گا جب شاہراہ پر موجودگاڑیاں کسی حد تک کم ہوجائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ کم و بیش2000گاڑیاں آج صبح سویرے تک جواہر ٹنل پار کرکے وادی کے اندر داخل ہوگئیں۔
ان میں سے ایک ہزار گاڑیاں اشیائے ضروریہ لیکر آرہی ہیں جن کی وادی کشمیر میں کمی محسوس کی جارہی ہے۔