سرینگر/مرکزی سرکار نے سنیچر کو تمام ریاستوں کے نام ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے اپہنے علاقوں میں زیر تعلیم کشمیری طالب علموں کی حفاظت یقینی بنائیں۔
یہ ایڈوائزری بھارت کے مختلف حصوں میں کشمیریوں کو ملنے والی دھمکیوں کے بعد جاری گئی ہے۔
یہ ایڈوائزری، خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق نئی دلی میں کُل جماعتی میٹنگ کے بعد جاری گئی ، جو جنوبی کشمیر کے لیتہ پورہ میں حالیہ جنگجوئوں کے خود کش حملے کے پس منظر میں بھلائی گئی تھی۔
میٹنگ کے دوران بھی بھارت کے مختلف حصوں میں کشمیری طالب علموں کو ملنے والی دھمکیوں کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا۔
اُتراکھنڈ کے شہر دہرادون میں زیر تعلیم کشمیری طالب علموں نے الزام عاید کیا ہے کہ اُنہیں کرایہ کے کمروں سے نکلنے پر مجبور کیا گیا ہے۔
وادی سے باہرمقیم کشمیریوں کو لیتہ پورہ حملے کے بعد خوف و ہراس کا سامنا ہے یہاں تک کہ جموں شہر میں بھی متعدد کشمیریوں کو تشدد پر آمادہ مظاہرین کے ہاتھوں مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔